Navigation Menu

بھارت کا مذہبی حقوق کمیشن کو ویزے دینے سے انکار


واشنگٹن: امریکا نے بھارت کی جانب سے مذہبی حقوق سے متعلق امریکی کمیشن کے وفد کو ویزا دینے سے انکار کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مذہبی آزادی اور حقوق سے متعلق امریکی کمیشن کے وفد نے گزشتہ ہفتے نئی دلی کا دورہ کرنا تھا لیکن بھارت کی جانب سے ویزا دینے سے انکار پر کمیشن کے ارکان کا دورہ کھٹائی میں پڑگیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے کمیشن کے ارکان کو ویزہ دینے سے انکار پر سخت مایوسی ہوئی، امریکا ایسے معاملات بھارتی حکومت کے ساتھ اٹھاتا رہا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ کمیشن سعودی عرب، چین اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں سے متعلق حقائق کا جائزہ لیتا ہے۔

0 Comments:

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();

Follow @ FOASNEWS