Navigation Menu

ورلڈ ٹی 20: آفریدی کامیاب آغاز کے خواہشمند


کلکتہ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا ہر میچ اہم ہے اور فتح کے ساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔
کلکتہ میں پریس کانفرنس کے دوران شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ ہندوستان آئی ہے اور ہندوستان آنے کیلئے کھلاڑی ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل تیار تھے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ اس عالمی سطح کے ٹورنامنٹ کا ہر میچ اہم ہے اور کھلاڑیوں کو فتح کیلئے عمدہ کارکردگی دکھانی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم فاتحانہ انداز میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا آغاز کرنا چاہتے ہیں کیونکہ پہلا میچ جیت کر ٹیم کو اعتماد ملتا ہے اور آگے چل کر وہ مزید اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکے۔
شاہد آفریدی نے ہندوستان بلے باز ویرات کوہلی اور یور راج سنگھ کے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ٹیم اس وقت بہت شاندار کھیل پیش کر رہی ہے اور اچھی فارم میں ہے، انہیں زیر کرنے کیلئے ٹیم کو بہترین کھیل پیش کرنا ہو گا۔
ٹی ٹوئنٹی کپتان نے کہا کہ میں کرکٹ کو جتنا ہندوستان میں انجوائے کیا، اتنا بہت ہی کم ملکوں میں محضوض ہونے کا موقع ملا، یہاں کے عوام سے مجھے اور پوری ٹیم کو جو پیار ملا وہ میرے لیے بہت یادگار ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ دباؤ کا کھیل ہے، جو ٹیم دباؤ کو جھیل لے گی وہ بہتر کھیل پیش کرے گی اور بہتر ٹیم فتح حاصل کرے گی۔
کولکتہ کے حوالے سے سوال پر شاہد آفریدی ہماری یہاں بہت اچھی یادیں ہیں اور ہم نے یہاں چار میچز جیتے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساٹھ سالوں سے پاکستان کی باؤلنگ اور ہندوستان کی بیٹنگ کے درمیان ہی مقابلہ ہوا اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھی یہ سلسلہ برقرار رہے گا۔
روہت شرما کی جانب سے محمد عامر کو ایک عام باؤلر قرار دیے جانے کے بارے سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ اس کا جواب روہت شرما ہی بہتر دے سکتے ہیں لیکن میرے لیے تو محمد عامر ہی سب سے بہترین ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان14 مارچ کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے وارم اپ میچ میں سری لنکا کے مدمقابل ہو گا۔

0 Comments:

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();

Follow @ FOASNEWS