Navigation Menu

عرب لیگ نے حزب اللہ کو ’دہشت گرد تنظیم‘ قرار دے دیا


قاہرہ: خلیجی ریاستوں کے بعد اب عرب لیگ کے وزرا خارجہ نے بھی لبنان کی شیعہ تحریک حزب اللہ کو ایک ’دہشت گرد‘ گروپ قرار دے دیا۔
بحرینی سفارت کار واحد مبارک نے جمعہ کو ایک نیوز کانفرنس میں بیان پڑھتے ہوئے کہا کہ لیگ کے تقریباًارکان نے اس فیصلے کی حمایت کی ، مگر لبنان اور عراق نے اس پر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔
یہ اعلان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا جب عرب ریاستوں نے پچھلے ہفتے ہی حزب اللہ کو ایک ’دہشت گرد‘ جماعت قرار دیا تھا۔
اس اعلان کے بعد لبنان کی پارلیمنٹ میں موجود تحریک سے وابستہ قانون سازوں اور ایران کے لیگ کے ساتھ تناؤ میں اضافہ دیکھا گیا۔
بحرین نے جنوری میں کہا تھا کہ اس نے ایران کے پاسدران انقلاب اور حزب اللہ سے جڑا ’دہشت گردی‘ کا نیٹ ورک توڑا تھا۔
اُسی مہینے کویت کی ایک نچلی عدالت نے 22 افراد کو ایران کیلئے جاسوسی کرنے اور ملک میں حزب اللہ سے جڑے حملوں کی منصوبہ بندی پر سزائیں سنائی تھیں۔
یاد رہے کہ پاسدران انقلاب نے 1980 کی دہائی میں حزب اللہ تنظیم بنائی تھی۔ایران کی فنڈ یافتہ یہ واحد تنظیم ہے جس نے لبنان میں 1990 سے 1975 تک جاری رہنے والی خانہ جنگی کے بعد بھی ہتھیار نہیں ڈالے ۔
امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا پہلے ہی اس گروپ کو ’دہشت گرد‘ قرار دے چکے ہیں جبکہ یورپی یونین نے بھی اس کے عسکری ونگ کو بلیک لسٹ کر دیا تھا۔

0 Comments:

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();

Follow @ FOASNEWS