لاہور کے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے خودکش حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ اشکبار ہے، ایسے میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی سانحہ لاہور پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے لیے دعائیں کیں۔
گذشتہ روز لاہور میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 250 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
اس سانحے پر پاکستان اور ہندوستان کی شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر متاثرین کے لیے دعائیں کیں جبکہ کچھ نے غم و غصہ کا بھی اظہار کیا۔
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اس سانحے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا ’یہ ایک پارک تھا، بچے جھولے جھول رہے تھے، آخر کوئی اتنا ظلم کیسے کر سکتا ہے؟‘
0 Comments: