Navigation Menu

پاکستان آج موہالی میں آسٹریلیا سے ٹکرائے گا


موہالی: لھڑکھڑاتی آسٹریلین ٹیم جمعہ کو موہالی میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے انتہائی اہم گروپ میچ میں پاکستان کے آمنے سامنے ہو گی۔
آسٹریلیا نے پچھلے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف سخت مقابلے کے بعد فتح حاصل کی تھی۔
ون ڈے فارمیٹ کی عالمی چیمپئن آسٹریلین ٹیم نے ایونٹ کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ سے ہارنے کے بعد بنگال ٹائیگرز کے خلاف میچ میں کم بیک کیا ۔
آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ نے میچ سے قبل جمعرات کوایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی ٹیم نے اب تک ٹورنامنٹ میں سو فیصد کارکردگی نہیں دکھائی۔
’تاہم، میرے خیال میں یہ اچھا ہے کیونکہ آپ ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں اپنی بہترین کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ’اس مرتبہ ہمیں پچھلے دو میچوں کے مقابلے کچھ بہتر پرفارم کرنا ہو گا۔ پاکستان ایک معیاری حریف ہے، لہذا ضروری ہے کہ ہم پہلے سے بہتر کھیل پیش کریں‘۔
دوسری جانب، انڈیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف گروپ میچ ہارنے کے بعد پاکستان سخت مشکل کا شکار ہے۔
آخری گروپ میچ میں ہارنے سے پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات ختم ہو جائیں گے۔
آسٹریلیا اس اہم میچ میں فٹ ہونے والے بلے باز ایرون فنچ کو کھیلا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ فنچ کی غیر موجودگی میں عثمان خواجہ نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے نیوزی لینڈ میچ میں 38 رنز بنانے کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف میچ وننگ 58 رنز بنائے تھے۔

0 Comments:

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();

Follow @ FOASNEWS