کولکتہ: پاکستان نے کپتان شاہد آفریدی کی شاندار کارکردگی کی بدولت بنگلہ دیش کو شکست 55 رنز سے شکست دے کر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا کامیابی انداز میں آغاز کیا ہے۔
بنگلہ دیش نے ہدف کا تعاقب شروع کی تو پہلے ہی اوور میں محمد عامر نے سومیا سرکار کی وکٹیں بکھیر دیں۔
تمیم اقبال اور صابر رحمان نے اسکور کو 44 تک پہنچایا لیکن اس سے قبل کہ یہ شراکت مزید خطرناک ثابت ہوتی، قومی ٹیم کے کپتان نے صابر کو باؤلڈ کردیا۔
ابھی اسکور 58 تک ہی پہنچا تھا کہ تمیم اقبال بڑا شاٹ لگانے کی کوشش میں وکٹ دے بیٹھے، کامیاب باؤلر ایک بار پھر آفریدی تھے۔
عماد وسیم نے اپنے پہلے ہی اوور میں محموداللہ کی وکٹ حاصل کر کے پاکستان کو چوتھی کامیابی دلائی۔
اس کے بعد بنگلہ دیش کے سب سے تجربہ کار بلے باز شکیب الحسن اور مشفیق الرحیم وکٹ پر یکجا ہوئے لیکن دونوں ہی کھلاڑی تیزی سے رنز بنانے میں ناکام رہے جس کے سبب درکار رن ریٹ بڑھتا گیا۔
مشفیق 21 گیندوں پر 18 رنز بنانے کے بعد محمد عامر کو وکٹ دے بیٹھے۔
بنگلہ دیش نے اب تک 19 اوورز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 134 رنز بنائے ہیں۔
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی پاکستانی ٹیم کو اوپنرز نے 25 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن تیسرے اوور میں شرجیل خان اپنی وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے، انہوں نے 18 رنز بنائے۔
اس کے بعد حفیظ اور احمد شہزاد نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی اور ٹیم کی سنچری مکمل کرا دی۔
حفیظ اور احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے دوسری وکٹ کیلئے 95 رنز کی اہم شراکت قائم کی، احمد شہزاد 52 رنز بنانے کے بعد صابر رحمان کو وکٹ دے بیٹھے۔
اس کے بعد محمد حفیظ اور شاہد آفریدی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 163 تک پہنچا دیا، حفیظ بنگلہ دیشی یلڈر سومیا سرکار کے شاندار کیچ کے سبب 64 رنز بنانے کے بعد میدان بدر ہوئے۔
شاہد آفریدی نے 49 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی جبکہ عمر اکمل کوئی رنز نہ بنا سکے۔
پاکستان نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔
اس سے قبل کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس کا سکہ اپنے حق میں پلٹتے دیکھ کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پچ بیٹنگ کیلئے اچھی نظر آتی ہے اور اچھا مجموعہ تشکیل دے کر میچ جیتنے کی کوشش کریں گے.
انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹنگ جدوجہد کا شکار ہے، اسی لیے ہم چھ بلے بازوں اور دو آل راؤنڈرز کے ساتھ جا رہے ہیں۔
آفریدی نے کہا کہ ٹیم پراعتماد ہے، حفیظ نے گزشتہ میچ میں اچھا کھیلا جبکہ ٹیم میں احمد شہزاد کی واپسی ہوئی ہے۔
بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے،
ایک جائزہ
ایشیا کپ میں مضبوط اور روایتی حریفوں کو زیر کرنے والی بنگلہ دیش ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے افتتاحی گروپ میچ میں پاکستان کی مشکلات بڑھانے کیلئے تیار نظر آتی ہے جبکہ پاکستانی ٹیم بھی ماضی قریب کی تلخ یادیں پس پشت ڈال کر کامیاب آغاز کیلئے پرعزم ہے۔
ون ڈے فارمیٹ میں کارکردگی بہتر بنانے والی بنگلہ دیش ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی میں ریکارڈ اتنا اچھا نہیں اور وہ آج تک ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست نہیں دے سکی۔
لیکن حال ہی میں ہونے والے میچز میں بنگلہ دیش کو پاکستان پر واضح برتری حاصل ہے جہاں اس نے لگاتار دو میچوں میں پاکستان کو شکست سے دوچار کیا جس میں ایشیا کپ کے اہم میچ میں کامیابی بھی شامل ہے۔
دونوں ٹیموں کے حالیہ ریکارڈز پر نظر دوڑائی جائے تو بنگلہ دیش نسبتاً بہتر نظر آتی ہے جہاں اس نے گزشتہ نو میں سے سات میچوں میں کامیابی اپنے نام کی۔
دوسری جانب پاکستان کی ٹیم کامبی نیشن بنانے کیلئے کوشاں نظر آئی اور گزشتہ چھ میں سے دو میچوں میں بھی فتح حاصل کر سکی۔
میچ کیلئے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
پاکستان: شاہد آفریدی(کپتان)، محمد حفیظ، احمد شہزاد، شرجیل خان، سرفراز احمد، شعیب ملک، عمر اکمل، عماد وسیم، محمد عرفان، وہاب ریاض اور محمد عامر۔
بنگلہ دیش: مشرفی مرتضیٰ(کپتان)، تمیم اقبال، سومیا سرکار، صابر رحمان، شکیب الحسن، محموداللہ، مشفیق الرحیم، محمد متھن، عرفات سنی، تسکین احمد، الامین حسین۔
0 Comments: