Navigation Menu

وزیراعلیٰ ہاؤس پرکچرا پھینکنے والے پر فرد جرم عائد


کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی مقامی عدالت نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے کچرا پھینکنے پر ’فکس اِٹ‘ مہم کے بانی عالمگیر خان پر فرد جرم عائد کردی۔
وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے کچرا پھینکنے کے مقدمے میں عالمگیر خان سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کلیم اللہ کی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں عدالت نے عالمگیر خان پر فرد جرم عائد کردی۔
عالمگیر خان نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ شہرِ قائد میں گٹر کے ڈھکن لگانے اور کچرا صاف کرنے کے حوالے سے فکس اِٹ مہم (Fixit Campaign) چلانے والے سماجی کارکن اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن عالمگیر خان کو تقریباً تین ہفتے قبل پولیس نے حراست میں لیا تھا۔

0 Comments:

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();

Follow @ FOASNEWS