Navigation Menu

دانتوں کی کیویٹیز کا علاج جلد ایک گولی سے ممکن


محقیقین کی ایک ٹیم نے منہ میں بیکٹریا کی ایک نئی قسم شناخت کی ہے جو منہ میں دانتوں کے سڑنے کے عمل کا باعث بنتے ہیں۔
یونیورسٹی آف فلوریڈا کے طبی محقیقین کے مطابق اس دریافت سے دانتوں کی کیویٹیز کا مقابلہ صرف ایک گولی سے کیا جاسکے گ تاہم اس حوالے سے مزید کام کیا جانا ابھی باقی ہے۔
رسرچر رابرٹ برن نے بتایا کہ منہ کی صحت کے لیے اس کا کیمیکل میک اپ غیر جانبدار ہونا چاہیے۔ جب منہ کا ماحول زیادہ تیزابی ہوجاتا ہے تو دانتوں کی کیویٹیز اور دیگر بیماریاں جنم لیتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسی صورت حال میں دانتوں میں موجود بیکٹریا تیزاب بنادیتے ہیں اور اس سے دانت گلنا شروع ہوجاتے ہیں۔
یہ مطالعہ جرنل آف ایپلائیٹ اینڈ انوائرینٹل مائیکروبائیولوجی میں شائع ہوا۔

0 Comments:

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();

Follow @ FOASNEWS