دبئی: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب (ڈرافٹنگ) دبئی میں برینڈن مک کولم اور کیون پیٹرسن سمیت مشہور کھلاڑیوں کی موجودگی میں ہوا۔
ڈرافٹنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے خطاب کرتے ہوئے لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کرانے کا اعلان کیا۔
آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ تقریب کا آغاز رنگارنگ ٹیبلو سے ہوا۔ پی ایس ایل کی پانچوں فرنچائز کے گانوں پر فنکاروں نے شاندار پرفامنس دکھائی جبکہ پہلے ایڈیشن کے یادگار لمحات کی جھلکیاں بھی دکھائی گئیں۔
We promised that YOUR LEAGUE will be bigger and better this year! here is the recap of the platinum round picks.#HBLPSLDraft #HBLPSL
نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ انکی کوشش ہے کہ پی ایس ایل کو ہرقسم کے تنازع اور سیاست سے دور رکھیں اور ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کو یقینی بنایا جائے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ پی ایس ایل کا دوسرا ایڈیشن عوام کی خواہشات کے مطابق پہلے سے زیادہ کامیاب ہو گا۔
گزشتہ سال ہونے والے پہلی ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
ڈرافٹنگ کے عمل میں پہلے کھلاڑی کے انتخاب کا اختیار لاہور قلندرز کو ملا جس کے بعد کراچی کنگز، پشاور زلمے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور آخر میں موجودہ چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔
ڈرافٹنگ کے عمل کا آغاز پلاٹینم کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ سے ہوا جس میں لاہور قلندرز نے سب سے پہلے نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اور جارح مزاج بلے بازبرینڈن مک کولم کا انتخاب کیا۔
کراچی کنگز نے اپنی باری میں ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل کو منتخب کیا جنہوں نے گزشتہ ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی۔
Gaylestorm changes direction! The SIX MACHINE joins@KarachiKingsARY! @henrygayle #HBLPSLDraft#HBLPSL#JourneyToHBLPSL
اس کے بعد پلاٹینم کیٹیگری میں پشاور زلمے نے شاہد آفریدی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کیون پیٹرسن اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے مصباح الحق کو برقرار رکھا۔
Remember when @KP24 helped Nawaz pick up@TamimOfficial28? Well he is set to resume all of that & more for @TeamQuetta! #HBLPSL
پلاٹینم کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں لاہور قلندرز نے اسٹار ویسٹ انڈین اسپنر سنیل نارائن کو لینے کا اعلان کیا۔
THE MOHAWK MACHINE! @westindies off-spinner@SunilPNarine74 is the next pick. He goes to@lahoreqalandars #HBLPSL
کراچی کنگز نے ویسٹ انڈیز کے اسٹار کھلاڑی کیرون پولارڈ کو منتخب کیا۔
More than 300 T20 matches! Please welcome @westindies all-rounder Kieron Pollard to the #HBLPSL! Polly gets picked by@KarachiKingsARY
پشاور زلمے نے اپنی باری میں انگلینڈ کی ایک روزہ ٹیم کے کپتان آئن مورگن کو منتخب کرنے کا اعلان کیا۔
Say hello to the @Eoin16, the man behind @englandcricket's resurgence in limited overs cricket. Morgan joins@PeshawarZalmi #HBLPSL
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں اپنی دوسری باری میں ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو برقرار رکھا۔
اسلام آباد نے شین واٹسن کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔
لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں اپنی تیسری اور آخری باری میں گزشتہ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے عمر اکمل کو اپنی ٹیم میں برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔
7 matches, 4 50s but he couldn't see @lahoreqalandars through last time. Ready for season 2, @Umar96Akmal? #Akcelerator#HBLPSL
کراچی کنگز نے آل راؤنڈر شعیب ملک جبکہ پشاور زلمے نے اپنی باری میں اسپیڈ اسٹار وہاب ریاض کو برقرار رکھا۔
.@WahabViki - the third W from Pakistan - is steaming in for@PeshawarZalmi. #HBLPSLDraft #HBLPSL#JourneyToHBLPSL
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لگاتار تیسری مرتبہ کوئی تبدیلی نہ کرتے ہوئے گزشتہ سیزن میں کوئٹہ کی نمائندگی کرنے والے احمد شہزاد کو اپنی ٹیم کا حصہ رکھا۔
.@iamAhmadshahzad lives in Lahore, can speak Pushto, and he is turning up for @TeamQuetta. We love celebrating diversity at #HBLPSL
دفاعی چمپیئن اسلام آباد یونائٹڈ نے ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل کو دوبارہ حاصل کیا۔
.@Russell12A DRE RUSS, ladies & gentlemen! Highest wicket-taker in season 1, what is in store for season 2? @IsbUnited#HBLPSLDraft #HBLPSL
ڈائمنڈ کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے سہیل تنویر، کراچی کنگز نے محمد عامر اور پشاور زلمے نے شکیب الحسن کو منتخب کیا۔
The T20 nomad! @sohailmalik614 joins @lahorqalandars!#HBLPSL
.@iamamirofficial got himself into the record books with the first ever hat trick of #HBLPSL. Watch him play for@KarachiKingsARY!
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھ ویٹ جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے شرجیل خان کی خدمات حاصل کیں۔
6,6,6,6. Who can forget the @ICC #WT20 final? Will Carlos Brathwaite repeat his performance at #HBLPSL for@TeamQuetta
لاہور قلندرز نے ڈیرن براوو، کراچی کنگز نے روی بوہارہ اور پشاور زلمے نے ڈیرن سیمی کو برقرار رکھا۔
اس موقع پر شاہد آفریدی نے ٹیم کی قیادت سیمی کو سونپنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ڈیرن سیمی کو ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے عزت نہیں دی لیکن ہم جانتے ہیں کہ چیمپیئن کو کیسے عزت دی جاتی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ پشاور زلمی نے مایہ ناز پاکستانی بلے باز یونس خان کو مینٹور بنانے کا اعلان کیا۔
کوئٹہ گیلیڈی ایٹرز نے لیوک رائٹ اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد عرفان کو اپنے دستے میں برقرار رکھا۔
He only has 28,016 international runs. No big deal, right?@KumarSanga2 joins @KarachiKingsARY in season 2 of#HBLPSL! #SUPERSANGA
ڈائمنڈ کیٹیگری کے تیسرے راؤنڈ میں لاہور قلندرز نے یاسر شاہ، کراچی کنگز نے کمار سنگاکارا، پشاور زلمے نے محمد حفیظ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انور علی کی خدمات حاصل کیں جبکہ سیمیول بدری اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہوں
گولڈ کیٹگیری میں پہلا انتخاب لاہور قلندرز کا تھا جس نے نیوزی لینڈ کے بلے باز اینٹون ڈیویسچ کو حاصل کیا جبکہ کراچی کنگز نے عماد وسیم کو ایک دفعہ پھر اپنی ٹیم کا حصہ بنایا، پشاور زلمی نے کرس جارڈن، کوئٹہ گلیڈی ایٹر انگلینڈ کے ٹیمل ملز اور اسلام آباد نے محمد سمیع کو منتخب کیا۔
ISLAMABAD SE KARACHI! 3 ODI tons, 50 on Test debut, dream year for Babar Azam? @KarachiKingsARY have a real gem! Kya khayaal hai?
کراچی کنگز نے نوجوان بلے باز بابراعظم کو گولڈ کیٹگری راؤنڈ 2 میں حاصل کیا, لاہور قلندرز نے محمد رضوان، پشاور زلمی نے بنگلہ دیشی بلے باز تمیم اقبال، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمرگل اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے خالد لطیف کو برقرار رکھا۔
#KamiKaKamaal set to continue with @peshawarzalmi! What's your favorite @KamiAkmal23 moment? #HBLPSL
گولڈ کیٹگری راؤنڈ 3 میں لاہور قلندرز نے جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈرکیمرون ڈیل پورٹ، کراچی کنگز نے جنوبی افریقہ کے ہی آل راؤنڈر ریان مک لارن, پشاور زلمی نے کامران اکمل، اسلام آباد یونائیٹڈ نے آسٹریلیا کے بریڈ ہیڈن اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ذولفقار بابر کو حاصل کیا۔
The stylish left-hand batsman Umar Amin is now part of@TeamQuetta #HBLPSLDraft #HBLPSL #JourneyToHBLPSL
سلور کٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں لاہور قلندرز نے فخرزمان، اظہرعلی،عامر یامین اور ظفر گوہر، کراچی کنگز نے خرم منظور، سہیل خان، سیف اللہ بنگش، شاہ زیب حسن، کاشف بھٹی، پشاور زلمی نے، افتخار، جنید خان، صہیب مقصود، عمران خان جونیئر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمرامین، محمد نواز، اسد شفیق، محمد نبی اور سعد نسیم، اسلام آباد یونائیٹڈ نے سعید اجمل، رومان رئیس، عمران خالد، آصف علی اور سیم بلنگز کو برقرار رکھا۔
Peshawar Zalmi picks Haris Sohail as the final pick in Silver Category #HBLPSLDraft #HBLPSL #JourneyToHBLPSL
سلور کیٹگری 2 میں لاہور قلندرز نے بلاول بھٹی، کراچی کنگز نے کاشف بھٹی، پشاور زلمی نے حارث سہیل کو برقرار رکھا۔
ایمرجنگ کیٹگری میں لاہور قلندرز نے غلام مدثر، عثمان قادر، کراچی کنگز نے ابراراحمد اور عبدالامیر، پشاور زلمی نے حسن علی اور محمد اصغر، اسلام آباد یونائیٹڈ نے عماد بٹ اور حسین طلعت، کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے نورولی حسان خان کومنتخب کیا۔
سپلیمنٹری کیٹگری 1 میں لاہور قلندرز نے نیوزی لینڈ کے گرانٹ ایلیٹ اور آسٹریلیا کے شان ٹیٹ کو حاصل کیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈوون اسمتھ اور بین ڈکٹ، پشاور زلمی نے الیکس ہیلز اورافغانستان کے کھلاڑی شہزاد محمدی، کراچی کنگز نے سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے اور اسامہ میر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انگلینڈ کے ڈیوڈ ویلی اور جمیکین رومین پاول کو منتخب کیا۔
0 Comments: