Navigation Menu

لیجنڈ ریسلر کا کیرئیر ختم؟


انڈر ٹیکر کا شمار ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ ریسلرز میں ہوتا ہے اور برسوں سے وہ کروڑوں افراد کے پسندیدہ ریسلر ہیں تاہم اب لگتا ہے کہ ان کا کیرئیر ختم ہوچکا ہے۔
ایسی اطلاعات اور افواہیں موجود ہیں کہ انڈرٹیکر اپنی آخری فائٹ ریسل مینیا 32 میں لڑ چکے ہیں اور اب وہ جسمانی طور پر رنگ میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔
یہ افواہیں اور اطلاعات اس وقت سامنے آئیں جب انڈر ٹیکر کی نئی تصاویر سامنے آئیں جن میں وہ بیساکھیوں پر چل رہے ہیں۔
ویسے تو پروفیشنل ریسلر عام طور پر اکثر زخمی رہتے ہیں مگر انڈر ٹیکر کی ان تصاویر کو دیکھ کر ریسل مینیا 33 میں ان کی شمولیت کافی حد تک مشکل نظر آتی ہے۔
ان کی عمر اور ماضی کی فائٹس کے زخموں کو دیکھتے ہوئے کیا یہ اس لیجنڈ ریسلر کا اختتام ہے؟
51 سالہ انڈر ٹیکر کی منظرعام پر آنے والی ایک تصویر میں وہ ایک خاتون کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہاتھ میں بیساکھیاں ہیں۔
پہلے خیال کیا جارہا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ انڈر ٹیکر نے مذاق میں یہ تصویر کھچوائی ہو مگر ان کی ایک اور تصویر بھی سامنے آئی جس میں وہ ان بیساکھیوں کو تھامے کھڑے ہیں۔
انڈر ٹیکر کو ڈبلیو ڈبلیو ای کے کامیاب ترین ریسلرز میں سے ایک مانا جاتا ہے جو ریسل مینیا میں 23-1 کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔
تاہم ابھی انڈر ٹیکر کی موجودہ حالت کے بارے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا کیونکہ یہ تصاویر کب کی ہیں اس بارے میں کوئی بات سامنے نہیں آئی اور نہ ہی ڈبلیو ڈبلیو ای نے اس پر کچھ کہا ہے۔
تاہم ڈبلیو ڈبلیو ای انڈر ٹیکر کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کافی منصوبے بناتی رہتی ہے اور اس کی خواہش ہے کہ ایسا کم از کم ریسل مینیا 33 تک نہ ہو جہاں وہ جان سینا سے ان کے ڈریم میچ کی توقع لگائے ہوئے ہے۔

0 Comments:

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();

Follow @ FOASNEWS