ہم ٹی وی اسٹائل ایوارڈز پاکستان کا ایک یادگار ایونٹ ثابت ہوا جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔
جہاں ریڈ کارپٹ پر معروف شخصیات بہترین ملبوسات میں جلوہ گر ہوئیں وہیں شو کے دوران ایسی کئی شخصیات کو ایوارڈ دیے گئے جن کے بارے میں شاید کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا۔
Q Mobile کی پیشکش میں بننے والی ہم اسٹائل ایوارڈز 2016 کے فاتحین کی مکمل فہرست درجہ ذیل ہے:
بہترین ماڈل
پاکستان کی نامور ماڈل آمنہ بابر کو اس ایوارڈ سے نوازہ گیا۔
دوسری جانب مردوں میں بہترین ماڈل کا ایوارڈ خوبرو شہزاد نور نے حاصل کیا۔
فلم کے اسٹائلش اداکار اور اداکارہ
فلموں کے اسٹائلش اداکار اور اداکارہ کا ایوارڈ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو دیا گیا، اس دوران ماہرہ خان منفرد ساڑھی میں نہایت خوبصورت نظر آئیں۔
ڈرامے کے اسٹائلش اداکار اور اداکارہ
اس زمرے میں اداکارہ سائرہ شیروز اور حمزہ علی عباسی کو ایوارڈ دیا گیا، واضح رہے کہ سائرہ شیروز کی بیٹی کی والدہ ہیں، تاہم اس کے باوجود وہ دیگر ایونٹس میں نہایت فٹ نظر آتی ہیں۔
اسٹائلش پرفارم
اس بات میں کوئی تعجب نہیں کہ یہ ایوارڈ گلوکار اور اداکار علی ظفر اور میشا شفی کو دیا گیا، یہ دونوں ہی دیگر ایونٹس میں نہایت دلکش اور منفرد انداز میں جلوہ گر ہوتے ہیں۔
سال کا اسٹائل آئیکون
کرکٹ کی دنیا میں اپنا لوہا منوانے والے وسیم اکرم کو سال کا سب سے اسٹایلش آئیکون ہونے کے ایوارڈ سے نوازہ گیا۔
کھیلوں کی اسٹائلش شخصیت
بوم بوم شاہد آفریدی کو اس ایوارڈ سے نوازہ تو گیا لیکن انہوں نے اپنا ایوارڈ اپنے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کے نام کردیا۔
اسٹائلش ٹی وی میزبان
پیشے سے ڈیزائنر ہونے والے حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) کو ٹی وی کے اسٹائلش میزبان کا ایوارڈ دیا گیا، جو کہ طویل عرصے سے ’ٹونائٹ ود ایچ ایس وائے‘ شو کی میزبانی کرتے آرہے ہیں۔
بہترین میک اپ آرٹس
حنان صدیقی کو بہترین میک اپ آرٹس کا ایوارڈ دیا گیا جو کہ بالکل جائز رہا، ان کے پورٹ فولیو کی چرچہ اب بھی فیشن کی دنیا میں برقرار ہے۔
بہترین فیشن فوٹوگرافر
یہ ایوارڈ شہباز شازی کے نام رہا، جن کا شمار فیشن کی دنیا کے نامور فوٹو گرافرز میں کیا جاتا ہے۔
عروسی ملبوسات کے بہترین ڈیزائنر
یہ ایوارڈ کامیاب ڈیزائنر فراز منان کے نام رہا، تاہم ان کی غیر موجودگی میں ان کی بہن سندس منان نے اسٹیج پر یہ ایوارڈ حاصل کیا۔
جیولری کے بہترین ڈیزائنر
یہ ایوارڈ ڈیزائنر امبر سامی کے نام رہا، جو طویل عرصے سے خوبصورت زیوارات کو ڈیزائن کرکے سب کا دل جیتتی آرہی ہیں۔
مردوں کے ملبوسات کے بہترین ڈیزائنر
امیر عدنان اس ایوارڈ کو حاصل کرنے میں کامیاب رہے، واضح رہے کہ شوبز کی دنیا کے زیادہ تر اداکار اور ماڈل ان کے ملبوسات کا انتخاب کرتے آرہے ہیں۔
From Dawn News
0 Comments: