پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان قومی ٹیم کی مستقل خراب کارکردگی کی وجہ اقربا پروری اور سیاسی دباؤ کو قرار دیا ہے۔
عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قومی ٹیم کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں خراب کارکردگی اور ایونٹ سے اخراج پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں کرکٹ کے نظام اور اس کے ذمے داروں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے موجودہ کا صحیح تجزیہ کیا جائے تو اصلاحات لائی جا سکتی ہیں اور ٹیم دوبارہ بلندیوں کی جانب گامزن ہو سکتی ہے لیکن غلط تجزیہ مزید ناکامیوں سے دوچار کرے گا۔
0 Comments: