Navigation Menu

شدید بارشوں سے آزاد کشمیر میں تباہی


مری: شدید بارشوں سے لوئر دیول کے قریب ایک بڑا مٹی کا تودہ گرنے سےراولپنڈی-مری-کشمیر ہائی وے ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بلاک ہو گئی۔
مری میں ٹریفک پولیس نے بینرز آویزاں کرتے ہوئے لوئر ٹوپا اور جھیکا گلی پوائنٹس پر مسافروں کو متبادل بریڈل روڈ استعمال کرنے کی ہدایات دیں۔
ذرائع کے مطابق، تودہ گرنے سے ہائی وے کا ایک بڑا حصہ متاثر ہوا، جسے دوبارہ استعمال کے لائق بنانے کیلئے وقت درکار ہو گا۔
ایک سرکاری افسر نے ڈان کو بتایا کہ بھاری مشینری کی مدد سے ہائی وے پر ایک نجی زمین پر متبادل راستہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلے 24 گھنٹوں میں ہائی وے پر ٹریفک بحال ہو جائے گی۔
دوسری جانب، اے پی پی کے مطابق گزشتہ تین دنوں سے جاری شدید بارشوں نے آزاد جموں و کشمیر میں تباہی مچا دی۔
جمعہ کو شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ پیر تک جاری رہا، جس سے بڑی رابطہ سڑکوں کو نقصان پہنچا اور معمولات زندگی متاثر ہوئے۔
کشمیر کے بالائی علاقوں اور چوٹیوں پر برف باری بھی ہوئی۔
شیناری پوائنٹ پر مظفر آباد- چکوٹی سڑک کو نقصان پہنچنے سے لائن آف کنٹرول بس سروس 21 مارچ تک معطل رہے گی۔
محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی اور گجرانوالہ ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
پیر کو جاری ہونے والی موسمی رپورٹ کے مطابق کوہاٹ، لاہور، سرگودھا اور مکران میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔
اسی طرح، آزاد کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، گلگت-بلتستان اور فاٹا میں پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔

0 Comments:

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();

Follow @ FOASNEWS