Navigation Menu

ایپل کی نیا آئی فون متعارف کرانے کی تصدیق


ایپل نے آخرکار اپنے نئے آئی فون ایس ای کی بے ضابطہ تصدیق کر دی ہے۔
ایپل کی جانب سے 21 مارچ کو ایک میڈیا ایونٹ کے لیے دعوت نامے ارسال کیے جارہے ہیں جس میں نیا منی آئی فون متعارف کرایا جائے گا۔
اس سے قبل ایپل نے ممکنہ طور پر 4 انچ اسکرین کے نئے آئی فون کے حوالے سے اطلاعات پر خاموش اختیار کی ہوئی تھی تاہم دعوت ناموں سے اس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
ایپل کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے اس ایونٹ میں آئی فون ایس ای کے ساتھ 9.7 انچ اسکرین کے ساتھ نیا آئی پیڈ پرو بھی پیش کیا جائے گا۔
آئی فون ایس ای جو کہ اسپیشل ایڈیشن کا مخفف ہے، کو پہلے 15 مارچ کو ایک ایونٹ میں متعارف کرائے جانے کا امکان تھا تاہم ایپل نے اس کی تاریخ بدل دی۔
یہ پہلا آئی فون ہوگا جس کے نام میں کوئی نام نہیں۔
اس سے پہلے سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق یہ نیا آئی فون 2013 کے آئی فون فائیو ایس سے ملتا جلتا ہوگا تاہم ہارڈویئر اور سافٹ ویئر آئی فون سکس ایس کے قریب ہوں گے۔
ایک تصویر بھی لیک ہوکر سامنے آئی تھی جسے آئی فون ایس ای قرار دیا گیا تھا۔
اس نئے فون میں سکس ایس کے لگ بھگ تمام فیچرز ہوں گے تاہم تھری ڈی ٹچ یا لائیو فوٹوز ممکنہ طور پر اس کا حصہ نہیں ہوں گے۔
یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ اس نئے آئی فون کو متعارف کرائے جانے کے بعد رواں ماہ ہی فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
اب ان میں سے کتنی رپورٹس درست ہیں یہ تو فون سامنے آنے کے بعد ہی معلوم ہوگا تاہم اسے متعارف کرائے جانے کی تو تصدیق ہوگئی ہے۔

0 Comments:

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();

Follow @ FOASNEWS