Navigation Menu

ایم کیو ایم پر الزامات کی تحقیقات انکوائری ایف آئی اے کو سونپ دیں



وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ایم کیو ایم پر بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کی فنڈنگ کے حوالے سے الزامات کی تحقیقات انکوائری ایف آئی اے کو سونپ دیں جب کہ لندن میں منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سرفراز مرچنٹ کو بیان ریکارڈ کرانے اور شواہد فراہم کرنے کے لیے سمن جاری کردیا گیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی نے ایم کیو ایم پر بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کی فنڈنگ کے حوالے سے الزامات کی تحقیقات ایف آئی اے کے حوالے کردی ہیں جب کہ الزامات کا جائزہ لینے کیلیے انکوائری کمیٹی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کمیٹی منی لانڈرنگ ، ہتھیاروں کی غیر قانونی خرید اور ”را“ کی فنڈنگ کے الزامات کی چھان بین کرے گی۔

وزیراخلہ کی ہدایت پر تحقیقاتی کمیٹی نے لندن میں منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سرفراز مرچنٹ کو سمن جاری کردیا ہے جس میں انہیں کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرانے اور شواہد پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیرداخلہ نے ملک بھر کے سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کو مراسلہ بھی بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے پاس اس حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات ہوں وہ ایف آئی اے کے ساتھ شیئر کریں

0 Comments:

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();

Follow @ FOASNEWS