Navigation Menu

ایف -16 طیاروں کی فروخت: امریکی سینیٹ میں قرار داد ناکام


واشنگٹن:امریکی سینیٹ نے پاکستان کو آٹھ ایف-سولہ لڑاکا طیاروں کی مجوزہ فروخت روکنے کی ایک قرار داد دو تہائی ووٹوں سے مسترد کر دی۔
100 ارکان کے ایوان میں 71 سینیٹرز نے ری پبلکن سینیٹر رینڈ پال کی قرار داد کی مخالف جبکہ صرف 24 ارکان نے حمایت کی۔
سینیٹ میں اس حوالے سے تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی بحث کے دوران سینیٹر پال نے دوسرے ارکان پر زور دیا کہ وہ ان کی قرار داد کی حمایت کریں۔
سابق ری پبلکن صدارتی امید وار نے اپنی قرار داد پر ووٹنگ کیلئے’ آرمز ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ ‘کی ایک شق کا سہارا لیا۔
تاہم، ایک ہفتہ قبل جاری ہونے والی کانگریس ریسرچ سروس کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ طیاروں کی فروخت روکنے کیلئے قانونی سازی کی کوشش سے قبل سینیٹر پال کیلئے دس دن انتظار کرنا ضروری ہے۔
حال ہی میں امریکی میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر پال نے کہا تھا کہ وہ اپنی ابتدائی کوشش ناکام ہونے کے باوجود طیاروں کی فروخت روکنے کیلئے کام جاری رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک اسلام آباد ڈاکٹر شکیل آفریدی اور آسیہ بی بی کو رہا نہیں کر دیتا وہ پاکستان کو ’کسی قسم کے ہتھیار فروخت ‘ کرنے سے روکتے رہیں گے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ ڈاکٹر آفریدی نے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی تلاش میں اہم کردار ادا کیا تھا۔وہ پاکستانی جیل میں 33 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

0 Comments:

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();

Follow @ FOASNEWS