کراچی : سابق سٹی ناظم کراچی سید مصطفیٰ کمال نے مزار قائد کے سامنے باغ جناح میں پہلے جلسے کا اعلان کردیا۔ مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے ناقابل یقین پذیرائی ملی ہے۔ جب مصطفیٰ کمال سے پوچھا گیا کہ وہ یہ جلسہ کب کرینگے ؟ تو وہ سوال کو ہنس کر ٹال گئے۔ رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا پاکستان بنانا ہے جہاں دوبارہ کوئی ”را“ کا ایجنٹ نہ بنے۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان سمیت پوری دنیا سے پذیرائی مل رہی ہے۔ لوگ جلسوں کی دعوتیں دے رہے ہیں۔ اس سے قبل کمال ہاو¿س ان سے ملنے والوں کی بھیڑ لگی رہی۔ خواتین‘ نوجوانوں نے بڑی تعداد میں مصطفیٰ کمال سے ملاقات کی۔دریں اثناءمصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 23 مارچ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔ الطاف حسین کے ہوتے ہوئے متحدہ کو دشمنوں کی ضرورت نہیں ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ اگر میں نے رحمٰن ملک پر جھوٹے الزامات لگائے ہین تو وہ اس کے خلاف عدالت کیوں نہیں جاتے انہیں تو اب تک عدالت سے رجوع کرلینا چاہیے تھا۔
مصطفی کمال کا پہلا جلسہ مزار قائد پر کرنے کا اعلان
Published On
3/10/2016
By
Ahmad
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
';
(function() {
var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true;
dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js';
(document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq);
})();
0 Comments: