لاہور: شہباز تاثیر کی بازیابی پر ان کی والدہ آمنہ تاثیر نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا شکریہ ادا کیا نجی نیوز چینل کے مطابق آمنہ تاثیر نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے بیٹا بازیاب ہو گیا، بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہباز تاثیر کی بازیابی پر جنرل راحیل شریف کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پالیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثر کی دہشتگردوں قبضے سے رہائی کو خوش آمدید کہا ہے انہوں نے کہا کہ شہباز تاثیر پانچ سال قید میں رہے اور ان کی رہائی نہ صرف ان کے خاندان کےلئے بلکہ پوری قوم کےلئے باعث مسرت ہے۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے شہباز تاثیر کی بازیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ سیکورٹی ایجنسیاں 2013 میں اغو کئے گئے ان کے بیٹے کیلئے بھی کوششیں کرینگی۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ شہباز تاثیر کے بازیاب ہونے کی خوشی ہے، 2013میں میرا بیٹا بھی اغوا کرلیا گیا تھا، امید ہے میرے بیٹے کو بھی بازیاب کرالیاجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ دونوں کو ایک ساتھ رکھا گیا تھا یا نہیں، شہبازتاثیرکی بازیابی میں سیکیورٹی ایجنسیوں کاکردار قابل تحسین ہے۔ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے مغوی بیٹے کی بازیابی پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے شہباز تاثیر کی بازیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے شہباز تاثیر کی بازیابی پر تاثیر فیملی اور سیکیورٹی اداروں کو مبارکباد بھی پیش کی۔وفاقی وزیر داخلہ نے چوہدری نثار کو سینیٹ اجلاس کے دوران یہ خبر ملی تو انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہباز تاثیر کی بازیابی کی خبرخوش آئند ہے تاہم اس کی تصدیق تھوڑی دیر تک کروں گا تاہم آئی جی بلوچستان سے تفصیلات حاصل کرنے کے بعد چوہدری نثار نے بھی شہباز تاثیر کی رہائی کی تصدیق کر دی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ شہباز تاثیر کی بازیابی کی خبر پور ی قوم کے لیے خوشی کا باعث ہے اور یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کامیاب آپریشن پر حساس اداروں اور سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کی۔وزیر داخلہ بلوچستان انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ شہباز تاثیر کی بازیابی پربہت خوشی ہوئی ہے ،ان کی بازیابی کے لیے حساس اداروں اور سیکیورٹی اداروں کے کامیاب آپریشن پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہباز تاثیر کی بازیابی پر بہت خوشی ہوئی ،سیکیورٹی اداروں کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے بھی شہباز تاثیر کی بازیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تاثیر فیملی کو مبارکباد پیش کی۔شیریں رحمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ آخر وہ معجزہ ہو گیا جس کا انتظار تھا۔انہوں نے شہباز تاثیر کی رہائی کی خبر کو خوش آئند قر ار دیتے ہوئے سیکیورٹی اداروں کو کامیاب آپریشن پر مبارکباد دی۔اینکر پرسن نجم سیٹھی نے کہا کہ شہباز تاثیر کی بازیابی کی خبر پر ان کے خاندان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز تاثیر کے اغوا کاروں نے اربوں روپے مانگے ،اس دوران بہت سے لوگ بہت سی باتیں کرتے تھے لیکن تاثیر فیملی نے ہار نہیں مانی۔ آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے نے سوشل میڈ یا کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہباز تاثیر کی رہائی بہت خوشی کی خبر ہے ،میری نیک تمنائیں تاثیر فیملی کے ساتھ ہیں۔ملالہ یوسفزئی نے بھی شہباز تاثیر کی بازیابی پر ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قر زمان کائرہ نے سابق گورنر سلمان تاثیر کے مغوی صاحبزادے شہباز تاثیر کی بحفاظت بازیابی پر ان کے اہلخانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے یوسف رضا گیلانی کا بیٹا بھی اسی طرح بحفاظت بازیاب ہو جائے۔
بیٹے کی بازیابی پر جنرل راحیل کا شکریہ
Published On
3/09/2016
By
Ahmad

Subscribe to:
Post Comments (Atom)
';
(function() {
var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true;
dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js';
(document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq);
})();
0 Comments: