دبئی: دبئی نے دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت برج خلیفہ سے بھی بلند عمارت تعمیر کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
'عمار' کے چیئرمین محمد الابار نے اتوار کو صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ عمارت کی تعمیر میں تقریباً ایک ارب ڈالر لاگت آئے گی اور یہ بر خلیفہ سے تھوڑی اونچی ہوگی۔
مزید پڑھیں: دنیا کی نئی بلند ترین عمارت عراق میں؟
انہوں نے کہا کہ وہ شہر کو 2020 سے قبل اس عمارت کو بطور تحفہ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ عمارت کی حتمی اونچائی اس کی تکمیل کے بعد ہی بتائی جائے گی۔
ہسپانوی اور سوئس آرکیٹیکٹس کی جانب سے تعمیر کی جانے والی عمارت میں مشاہدے کے لیے کچھ ڈیکس مخصوص کیے جائیں گے جبک اس میں 18 سے 20 ایس منزلیں ہوں گی جہاں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک میل اونچی عمارت کے لئے شہر کی تلاش
برج خلیفہ 2700 فٹ بلند عمارت ہے جسے تعمیر کرنےمیں 1.5 ارب روپے لاگت آئی تھی۔ اسے عوام کے لیے جنوری 2010 میں کھولا گیا تھا۔
الابار نے اپنی تعمیر کی جانے والی عمارت کے بارے میں کہا کہ لوگ اپنی جائیداد خریدنے سے قبل چاہیں گے کہ وہاں سے وہ اس نئی عمارت کا منظر دیکھ سکیں۔
مزید جانیں: ایک میل لمبی جاپانی عمارت کی تعمیر کا فیصلہ
انہوں نے بتایا کہ عمارت مینار نما ہوگی جسے کیبلز کا سہارا بھی حاصل ہوگا۔
خیال رہے کہ سعودی عرب بھی جدہ میں ایک عمارت تعمیر کررہا ہے جو برج خلیفہ سے بلند ہوگی۔

0 Comments: