ولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ کی کامیابیوں کی فہرست ویسے ہی کافی طویل ہے اور اب اس میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
امریکی جریدے ٹائم کی جانب سے حال ہی میں دنیا کے 100 بااثر افراد کی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں پریانکا کا نام بھی شامل ہے اور صرف یہی نہیں پریانکا نے میگزین کے کور پر بھی اپنی جگہ بنائی۔
اس اعزاز پر پریانکا واقعی بہت خوش ہوئیں۔
دوسری جانب انھوں نے ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو بھی مبارکباد دی، جن کا نام بھی ٹائم میگزین کی فہرست میں موجود ہے، جس پر ثانیہ نے بھی ان کے لیے نیک خواشات کا اظہار کیا۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق فہرست میں پریانکا کی پروفائل میں انھیں ایک بہترین اداکارہ قرار دیتے ہوئے لکھا گیا کہ سخت محنت کا کوئی متبادل نہیں ہے۔
دوسری جانب ثانیہ مرزا کی پروفائل سچن ٹنڈولکر نے تحریر کی، جس میں انھیں ٹینس کورٹ کی ایک متاثرکن کھلاڑی کہا گیا ہے، پروفائل میں ثانیہ کی کھیل سے محبت اور ان کی قوت ارادی کو بھی سراہا گیا ہے۔
فہرست میں شامل دیگر ہندوستانیوں میں آر بی آئی کے گورنر راگھورام راجن، گوگل کے سی ای او سندر پچائی اور فلپ کارٹ کے بانی بنی بنسال اور سچن بنسال بھی شامل ہیں۔
0 Comments: