جمیکا: ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے مشہور اوپننگ بلے باز کرس گیل نے اپنے نومولود بیٹی کا نام اسکینڈل ذدہ لفظ 'بلش' رکھ دیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق کرس گیل کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پربیٹی کا نام بلش (Blush) رکھ کر سب کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔
واضح رہے رواں ہفتے کے آغاز پرکرس گیل انڈین پریمیر لیگ(آئی پی ایل) کو ادھورا چھوڑ کر وطن واپس گئے تھے، گیل آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کررہے تھے۔
اپنے انوکھے انداز اور مزاحیہ باتوں کے لیے مشہورگیل نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم اپنے خوبصورت بیٹی'بلش' کو خوش آمدید کہتے ہیں جو خدا کے فضل سے دو گھنٹے پہلے اس دنیا میں آئی ہے۔
کرس گیل نے اپنی جیون ساتھی نتاشا بیرج کے ساتھ ایک تصویر بھی جاری کی۔
تاہم گیل کے مزاج کے باعث اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ وہ بلش صرف مزاح کے طورپر استعمال کررہے ہیں یا واقعی اپنی بیٹی کا نام بلش ہی رکھا ہے لیکن یہ سچ ہے کہ انسٹا گرام میں انھوں نے اپنی بیٹی کا نام بلش ہی بتایا ہے۔
یادرہے رواں سال جنوری میں آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے دوران کرس گیل نے خاتون صحافی کو انٹرویو میں ڈیٹ کی دعوت دیتے ہوئے (don’t blush baby) کہا تھا جس کے بعد انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ انھیں اپنے عمل پر معذرت کرنا پڑی تھی لیکن کرکٹ آسٹریلیا نے ان پر دس ہزار ڈالر کا جرمانہ کیا تھا۔
دوسری جانب آئی پی ایل میں کرس گیل کی ٹیم کو گزشتہ روز میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
0 Comments: