جو مرد خود کو فٹ رکھنے کے لیے زیادہ جسمانی سرگرمیوں کا حصہ بنتے ہیں ان میں بالوں کے گرنے کا عمل تیز ہوجاتا ہے۔
یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جم جاکر ویٹ لفٹنگ گنج پن کی جانب سفر تیز کردیتا ہے خاص طور پر اگر پروٹین پاﺅڈرز کا استعمال کیا جائے۔
تحقیق کے مطابق یہ دونوں عناصر ملکر جسم میں ٹسٹوسیٹرون اور Dihydrotestosterone (ڈی آئی ٹی) کی سطح بڑھا دیتے ہیں جو گنج پن کا اہم ترین سبب سمجھے جاتے ہیں۔
محققین کے مطابق ایسا ہونے کے نتیجے میں بتدریج بالوں کے غدود سکڑنے لگتے ہیں اور بال ختم ہونے لگتے ہیں۔
محقق ڈاکٹر ٹامی کورمیڈا زیوگا نے بتایا کہ پروٹین شیک مخصوص ہارمونز کی نشوونما بڑھاتے ہیں جس سے مسلز کا حجم ہی نہیں بڑھتا بلکہ دوران خون میں ٹسٹوسیٹرون کی سطح بھی بڑھ جاتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ہارمون ایک کیمیکل ڈی ایچ ٹی کو بڑھاتا ہے جو گنج پن کا باعث بنتا ہے اور بیشتر مرد اس بات سے ناواقف رہتے ہیں کہ ان کے اندر گنج پن نمایاں ہورہا ہے۔
خاص طور پر وہ مرد جن کے بال گر رہے ہو ان میں اس وجہ سے گنج پن کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے کیونکہ ان کے گرنے کی رفتار میں بہت زیادہ تیزی آجاتی ہے۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
0 Comments: