Navigation Menu

پاکستان کپ: خیبرپختونخوا کی پنجاب سے فتح


فیصل آباد: پاکستان کپ کے چوتھے میچ میں یونس خان کی قیادت میں خیبر پختونخوا کی ٹیم نے راحت علی کی چار وکٹوں کی بدولت پنجاب کو دو رنز سے شکست دے دی۔
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان کپ کے چوتھے میچ میں خیبرپختونخوا نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
قومی ٹیم کے بلے باز احمد شہزاد اور فخرزمان نے خیبرپختونخوا کی جانب سے 88رنز کی شاندار اوپننگ شراکت قائم کرتے ہوئے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔
احمد شہزاد آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے جو 57 رنز بنا کر ذوالفقار بابر کا شکار ہوئے انھوں نے 6 چوکے اور 3 چھکے لگائے جبکہ کپتان یونس 93 کے اسکور پر شعیب ملک کی بہترین فیلڈنگ کے نتیجے میں رن آؤٹ ہوکر واپس چلے گئے۔
فخر زمان نے سب سے زیادہ 64 رنز بنائے، عامر یامین نے فخر کی وکٹیں گرادیں۔
خیبرپختونخوا کی جانب سے دیگر بلے بازوں میں ذوہیب خان ناقابل شکست 51 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ رمیض عزیز 35 اور بسم اللہ خان 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
خیبرپختونخوا کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بنائے۔
پنجاب کی جانب سے ذوالفقار بابر اور عامر یامین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
سلمان بٹ اور سیف بدر نے پنجاب کو 42 رنز کا معقول آغاز فراہم کیا جس کو بعد میں آنے والے بلے بازوں نے آگے بڑھایا لیکن سست روی کے باعث ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
سلمان بٹ 77 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، اسد شفیق اور محمد رضوان 47، 47 رنز اور شعیب ملک 41 رنز بنا سکے۔
سعد نسیم 5 اور اکبر رحمٰن 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عامر یامین ایک اور عماد بٹ صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔
پنجاب کی ٹیم نے مقررہ اوررز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنائے اور میچ صرف 2 رنز ہار گئی۔
خیبرپختونخوا کی جانب سے راحت علی نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، ضیا الحق اور ذوہیب خان کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔
میچ میں کامیابی کے ساتھ خیبر پختونخوا کی ٹیم نے دو اہم پوائنٹس حاصل کرلیے۔

0 Comments:

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();

Follow @ FOASNEWS