Navigation Menu

3 ایسے کام جو آپ کی عمر کو طویل کرسکتے ہیں


تیزرفتار اور ٹیکنالوجی کی اس دنیا میں انسان ورزش اوراپنی متوازن خوراک سے دور ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے موٹاپا، ذیابیطس اور دل کی بیماریاں جنم لیتی ہیں اور انسان جلد ہی موت کا شکار ہوجاتا ہے جب کہ اوسط عمر میں پہنچ کر تو انسان اور بھی کاہل اور سست ہوجاتا ہے اسی لیے ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اگر آپ طویل صحت مند زندگی جینا چاہتے ہیں تو اوسط عمر میں ورزش کو زندگی کا حصہ بنائیے اور ساتھ ہی اپنی غذاؤں میں دالوں، سبزیوں اور مچھلی کو شامل کریں۔
ماہرین طب کا کہنا ہےکہ تین باتوں کو اختیار کرکے انسان اپنی زندگی کو طویل کرسکتا ہے اور ساتھ ساتھ صحت کو بھی اپنے مٹھی میں رکھ سکتا ہے۔
متوازن غذا کھائیں: ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ اوسط عمر کو پہنچ جاتے ہیں انہیں بالخصوص اپنے کھانے پر بھر پور توجہ دینا ہوں گی، ایسے افراد کو اپنی غذا میں دالیں، سبزیاں اور مچھلی کا استعمال کرنا چاہیے، ایسے افراد گوشت اور میٹھے سے دور رہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق ایسے افراد میں الزائمر کی بیماری بھی پیدا نہیں ہوتی اور وہ زندگی کے 100 سال تک پہنچ جاتے ہیں۔
سخت محنت کریں: حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اوسط عمر سے بڑھاپے کی جانب بڑھنے والے افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایسے سخت ورزش کریں جس سے سخت پسینہ آئے اس طرح پسینہ آنا موت کا خدشہ 13 فیصد تک کم کردیتا ہے۔
زندگی کا خاص مقصد سامنے رکھیں: امریکی اور جاپان کے ایک لاکھ 36 ہزار افراد پر کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ زندگی میں کچھ کردکھانے کا جذبہ رکھتے ہیں ان میں موت کا خطرہ 20 فیصد رہ جاتا ہے جب کہ جو لوگ اوسط عمر میں آکر زندگی سے مایوس ہوکر دن گزارتے ہیں ان میں موت کا خطرہ بڑھتا چلا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اوسط عمر میں کوئی ایسا مقصد ضرور بنائی جس کے حصول کے لیے سخت محنت اور جدوجہد کرنا پڑے۔

0 Comments:

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();

Follow @ FOASNEWS