آپ کے پردہ شکم کو لگنے والے جھٹکے نقصان دہ تو نہیں ہوتے مگر جب تک ہچکی کا کوئی علاج دریافت کرتے ہیں اس وقت تک حالت ضرور غیر ہوجاتی ہے۔
ویسے پہلے تو بتائیں کیا آپ اکثر ہچکیوں کا شکار ہوتے ہیں اور انہیں روکنے کے لیے پریشان ہوتے ہیں؟
اگر ہاں تو درج ذیل دی گئی ٹرکس آزما کر دیکھیں۔
کچھ میٹھا نگلنا
ایک چمچ چینی نگل لینا ہچکیوں کو روکنے کا مقبول طریقہ ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے دانے پردہ شکم کو ہلکا سا چھیڑتے ہیں جس کے نتیجے میں اعصاب خود کو ' ری سیٹ' کرلیتے ہیں۔
کچھ کھٹا
سرکے کا ایک چمچ آزما کر دیکھیں، اس کا ترش ذائقہ جسم کے اندر جاکر ہچکیوں کو روک دے گا۔
کچھ تیکھا کھا کر دیکھیں
مرچوں والی چیزیں ہچکیوں کی روک تھام کے لیے کارآمد ہوتی ہیں کیونکہ ان کی حرارت اور جلن جسم کی توجہ اس جانب مرکوز کرانے کے لیے کافی ہوتی ہے اور ہچکیاں روک جاتی ہیں۔
شہد سے لطف اندوز ہوں
ایک چائے کا چمچ شہد گرم پانی میں ہلائیں اور نگل لیں۔ شہد بھی اعصاب کو پرسکون کرتی ہے اور اس طرح ہچکیاں روک جاتی ہیں۔
چاکلیٹ پاﺅڈر
کوکا یا اوولٹین کی ایک چمچ کے برابر مقدار کو پھانک لیں، اس کو نگلنا اتنا آسان نہیں ہوتا اور ہچکیاں روک جاتی ہیں۔
کاغذ کا تھیلا
کسی چھوٹے کاغذی بیگ میں منہ ڈال کر آہستگی سے گہری سانس لیں ، اس سے خون میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح بڑھتی ہے اور پردہ شکم کو گہرائی سے آکسیجن کھینچنا پڑتی ہے جس سے ہچکیاں روکنے کا امکان ہوتا ہے۔
ٹشو کو آزمائیں
پیپر ٹشو کی ایک تہہ گلاس کے ٹاپ پر بچھائیں اور پھر پانی کو ٹشو کے ذریعے پینے کی کوش کریں۔ اس سے پردہ شکم کو پانی کھینچنے میں جس مشکل کا سامنا ہوگا اس سے ہچکیاں کا باعث بننے والے مسلز کی حرکت بھی تھم جائے گی۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
0 Comments: