Navigation Menu

کبھی خراب نہ ہونے والی بیٹری تیار


امریکی سائنسدانوں نے ایسی بیٹری تیار کی ہے جو لاکھوں بار چارج ہونے پر بھی خراب نہیں ہوتی۔
جی ہاں کیلیفورنیا یونیورسٹی کے محققین نے گولڈ نانو وائرز کی کوٹنگ سے ایسی بیٹری تیار کی ہے جسے اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹس، گاڑیوں، کمپیوٹر اور خلائی جہازوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے، اس سے ڈیوائسز کی زندگی طویل کرنے میں مدد ملے گی جو اب چند برس بعد ختم ہوجاتی ہے۔
نانو وائرز ایسی چیز ہے جو انسانی بال سے ہزاروں گنا زیادہ پتلی، بہت زیادہ کنڈیکٹو اور زیادہ سرفیس ایریا رکھتی ہے۔
لیتھیم کی بیٹریاں جو آج کل زیادہ تر اسمارٹ فونز میں استعمال ہورہی ہیں، بھی نانو وائرز سے تیار ہوتی ہیں مگر بار بار چارج ہونے کے باعث وہ خراب ہوجاتی ہیں۔
اب امریکی محققین نے شیل اور جیل دونوں پر نانو وائرس کی کوٹنگ کرکے ان کے بکھیرنے کے خطرے کی روک تھام کی ہے۔
اب تک سائنسدان تین ماہ کے عرصے میں دو لاکھ بار چارج کرنے کا تجربہ کرچکے ہیں اور اس پر کسی قسم کا نقصان دیکھنے میں نہیں آیا۔
محققین کے مطابق اس وقت مارکیٹ میں دستیاب بیٹریاں عام طور پر 7 ہزار بار چارج کرنے پر ختم ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔

0 Comments:

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();

Follow @ FOASNEWS