Navigation Menu

اب عمرہ ویزا، سیاحتی ویزے میں تبدیل کرنا ممکن


اسلام آباد: سعودی کمیشن برائے سیاحت اور قومی ورثہ کے صدر شہزادہ سلطان بن سلمان نے ایک پوسٹ-عمرہ پروگرام کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت عمرہ زائرین اب اپنے ویزوں کو سیاحتی ویزوں میں بھی تبدیل کرسکیں گے۔
خبر رساں ادارے 'اے پی پی' کے مطابق سعودی گزٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ پروگرام کئی سال قبل کمیشن کی جانب سے تجویز کیے گئے پروگرام کا ایک اہم جزو ہے۔
ریاض میں ہونے والی افتتاحی تقریب کے بعد جاری کی گئی پریس ریلیز میں شہزادہ سلطان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد عمرہ زائرین کو یہ موقع فرام کرنا ہے کہ وہ ملک کے اہم مقامات، تاریخی اسلامی مقامات، پرکشش سیاحتی مقامات، شاپنگ سینٹرز اور مالز کا بھی دورہ کرسکیں۔
بیان کے مطابق زائرین عمرہ کرنے کے بعد مختلف ثقافتی، طبی، تعلیمی اور مارکیٹنگ دوروں کے ساتھ ساتھ نمائشوں اور کانفرنسوں میں بھی شرکت کرسکیں گے۔
شہزادہ سلطان کا مزید کہنا تھا کہ بزنس ویزہ رکھنے والے اور گلف ممالک کے رہائشی بھی اس پروگرام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

0 Comments:

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();

Follow @ FOASNEWS