سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو سر کھجانے پر مجبور کردیا ہے۔
چلیں آپ ہی بتائیں کہ اوپر موجود تصویر میں لکڑی کے بنے کھلونا ریلوے ٹریک میں آپ کو کیا فرق نظر آتا ہے؟
یقیناً ایک چھوٹا اور دوسرا بڑا لگ رہا ہوگا مگر ایسا بالکل نہیں بلکہ یہ ایک بصری دھوکا ہے جو دماغ کے باعث آپ کو ہورہا ہے۔
جی ہاں ٹوئٹر صارف مارک سیٹل نے یہ تصویر شیئر کی تھی جنھوں نے اپنے بیٹوں کے اس کھلونا ٹریک کے دو ٹکڑوں کو جوڑ کر رکھ دیا۔

0 Comments: