Navigation Menu

بروک لینسر اور گولڈ برگ کے مقابلے کا امکان


بروک لینسر اس وقت ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ترین ریسلرز مین سے یاک ہیں جو ہوسکتا ہے آئندہ چند ہفتوں میں ایک بار پھر رینڈی اورٹن کے مدمقابل ہوں، مگر ایک ریسلنگ لیجنڈ بھی لیسنر سے مقابلے کے خواہشمند ہیں۔
بل گولڈ برگ نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی کا عندیہ دیا ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کب رنگ میں واپس آئیں گے تو انہوں نے کوئی واضح جواب دینے کی بجائے بروک لینسر کی شرٹ سے ناک صاف کی اور کہا ' بروک لینسر تم اگلے شکار ہو'۔
اس انٹرویو سے عندیہ ملتا ہے کہ گولڈ برگ آخرکار ڈبلیو ڈبلیو ای واپسی کے لیے تیار ہوگئے ہیں اور ان کا سامنا بروک لینسر سے ہوگا۔
ایک رپورٹ کے مطابق بروک لیسنر اور گولڈ برگ کے درمیان ریسل مینیا 33 میں مقابلہ ہوسکتا ہے۔
اگر گولڈ برگ واپس آتے ہیں تو لگ بھگ پچاس سال کی عمر میں رنگ میں ایکشن میں نظر آنے والے سب سے زیادہ عمر والے ریسلرز میں سے ایک ہوں گے۔
تاہم گولڈ برگ سے قبل بروک لینسر کا سامنا شین میکموہن سے ہوسکتا ہے جن کو سمر سلیم میں ریسلر کے مخصوص داﺅ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
تاہم ایسا ممکن ہے کہ گولڈ برگ شین میکموہن کی جانب سے ریسل مینیا میں بروک لیسنر کے مدمقابل آئیں جو ان دونوں ریسلرز کا دوسرا ٹکراﺅ ہوگا۔
اس سے پہلے یہ دونوں ریسل مینیا 20 میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئے تھے۔

0 Comments:

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();

Follow @ FOASNEWS