اس عید قربان پر پاکستان کی تین بڑی فلمیں ریلیز کی گئیں جن میں ’ایکٹر ان لا‘، ’جانان‘ اور ’زندگی کتنی حسین ہے‘ شامل ہیں۔
ان تینوں ہی فلموں کی کہانی کافی منفرد اور دلچسپ نظر آئی، فلم ’ایکٹر ان لا‘ میں بولی وڈ اداکار اوم پوری کے ساتھ پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات نے مرکزی کردار ادا کیے۔
فلم ’جانان‘ میں بلال اشرف، ارمینہ رعنا خان اور علی رحمٰن خان موجود تھے جبکہ فلم ’زندگی کتنی حسین ہے‘ میں سجل علی اور فیروز خان نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
ان فلموں کے بارے میں شائقین نے سوشل میڈیا پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔
جانان
کچھ لوگوں کو فلم کی کہانی بہت پسند آئی۔
ایک خاتون کا کہنا تھا ’جانان فلم بہترین ہے، اس میں پٹھانوں کی ثقافت اچھے انداز میں ہیش کی گئی، ساتھ میں بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے موضوع پر بھی فوکس رکھا گیا‘۔
کئی لوگوں کو فلم کا میوزک خاصا پسند آیا۔
ان کا کہنا تھا ’کیا کوئی میرے سر سے جانان کے ٹائٹل گانے کا بھوت اتار سکتا ہے؟ میں اسے سن سن کر دیوانی ہوچکی ہوں‘۔
Can someone please get the #Janaan song out of my head I'm still humming to it nowobsessed much or what@ArmeenaRK @IamBilalAshraf
کچھ نے اداکاروں کے دلکش انداز کی تعریف کی۔
تاہم کئی لوگ ایسے بھی تھے جنہیں فلم نے زیادہ متاثر نہیں کیا۔
ان کو فلم میں کزنز کے درمیان محبت کی کہانی پر اعتراض رہا۔
ایک صارف نے فلم میں علی رحمٰن کی گلوکاری کی برائی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ارمینہ رعنا خان کافی خوبصورت ہیں لیکن بہتر ہوتا اگر پروڈیوسرز ان پر مزید میک اپ نہ کرتے‘۔
ایکٹر ان لا
ایک لکھاری کے مطابق فلم کی کہانی پر مزید کام کیا جاسکتا تھا۔
#ActorInLaw. Building is very beautiful but the plot has enough water under the ground to get it demolished at lower rector scale.
ایک صارف کے مطابق پاکستانی سینما کو ایکٹر ان لا جیسی فلموں کی ضرورت ہے جس سے پاکستانی سینما کے ابھرنے کی امید باقی رہے گی۔
Saw #ActorInLaw yesterday and was blown away. It was so intelligent and funny and stylish. There's hope for Pakistani cinema after all.
یہ خاتون بولی وڈ اداکار اوم پوری کے کردار سے خاصی متاثر نظر نہیں آئیں۔
Taking a page from the script, Om Puri may want to sue the filmmakers for such gross underutilisation in the movie.#ActorInLaw
کئی افراد نے فلم میں سماجی مسائل کو پیش کرنے کی بھی تعریف کی۔
@fahadmustafa26 #Actorinlaw has captured all the aspects & issues of the society ! & it is totally different from the typical movies
ایک صارف نے فلم میں مزاحیہ مناظر کی بھی تعریف کی۔
Pakistan film industry needs films like #ActorinLaw that make you laugh during its entire run; that's entertainment!
کئی افراد نے فلم کی عکس بندی کو بھی سراہا۔
#ActorInLaw is pretty decent and enjoyable and probably the best shot film after Moor.
زندگی کتنی حسین ہے
اس فلم کے حوالے سے بھی ناظرین کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔
ایک صارف کا فلم کی کہانی کی برائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’اس فلم کو دیکھتے ہوئے میرے دماغ کو کئی بار دورے پڑے‘۔
This movie gave multiple heart attacks to my brain. #ZKHH#ZindagiKitniHaseenHai
کسی نے فلم کے میوزک کی بے حد تعریف کی اور لوگوں کو اسے سننے کا مشورہ دیا۔
ایک صارف نے فلم میں بچوں کی اداکاری کو کافی پسند کیا۔
#TBH Got teary eyed for 3 - 5 times last night while watching#ZKHH. The kid stole the show and is brilliant.#ZindagiKitniHaseenHai #Movie
کچھ نے فلم میں فیروز خان کے دلکش انداز کی بھی کافی تعریف کی۔
From Dawn News
0 Comments: