Navigation Menu

ہیما مالنی پاکستانی فنکاروں کے کام کی مداح


ممبئی: بولی وڈ میں ڈریم گرل کے نام سے مشہور اداکارہ اور سیاست دان ہیما مالنی بھی پاکستانی فنکاروں کے کام کی مداح نکلیں۔
انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک تقریب کے دوران ہیما مالنی سے پاکستانی اداکاروں پر ہندوستان میں پابندی کے حوالے سے سوال کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ ’میں اس قسم کے متنازع سوال کا جواب نہیں دینا چاہتی، میں بس یہی کہوں گی کہ ہم فنکار ہیں اور پاکستان سے جو لوگ یہاں پرفارم کرنے آئے تھے وہ بھی فنکار ہی ہیں‘۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’میں ان کے کام کی تعریف کرتی ہوں، لیکن انہیں یہاں رہنا چاہیے یا نہیں، اس پر میں کچھ نہیں کہہ سکتی‘۔
واضح رہے کہ اوڑی حملے میں 18 ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکتوں کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حالات کشیدہ صورتحال اختیار کرگئے ہیں، جس کے بعد انڈین فلم ایسوسی ایشن نے ہندوستان میں پاکستانی اداکاروں پر کام نہ کرنے کی پابندی عائد کردی۔
اس پابندی کے خلاف کئی بولی وڈ اداکاروں نے آواز اٹھائی جن میں سلمان خان، اوم پوری اور کرن جوہر شامل ہیں۔
دوسری جانب پاکستان میں بھی کئی سینما گھروں نے بولی وڈ فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے، جبکہ پیمرا نے بھی ٹی وی چینلز پر ہندوستانی مواد پیش کرنے پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

0 Comments:

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();

Follow @ FOASNEWS