بولی وڈ میں کھلاڑی کے نام سے مشہور اکشے کمار بہت جلد ورن دھون اور جون ابراہم کی فلم ’ڈھشوم‘ میں ایک منفرد کردار کرتے نظر آئیں گے۔
اکشے کمار نے اس فلم میں اپنے منفرد کردار کی ایک جھلک سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں وہ نہایت دلچسپ نظر آرہے ہیں۔
اکشے نے ٹوئٹر پر فلم ’ڈھشوم‘ کی مکمل ٹیم کو ان کی فلم کی کامیابی کے لیے اچھی امیدوں کا بھی اظہار کیا۔
واضح رہے کہ اکشے کمار ہمیشہ ہی فلموں میں اپنے کرداروں کے ساتھ نئے نئے تجربے کرتے رہتے ہیں جس کی ایک مثال فلم ’ڈھشوم‘ میں ان کا کردار بھی ہے۔
اس کے علاوہ اکشے کی آنے والی فلم ’رستم‘ میں بھی ان کا روپ کافی الگ پیش کیا گیا ہے۔
Rustom's patriotism & integrity were questioned. Did he fight back? #3DaysToRustomTrailer@Rustom_Film
رواں سال 12 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش ہونے والی فلم ’رستم‘ میں اکشے کمار بحریہ کے افسر کا کردار کرتے نظر آئیں گے۔
اکشے کی ایک اور فلم ’جولی ایل ایل بی 2‘ اگلے سال 10 فروری کو ریلیز ہوگی، اس فلم میں وہ ایک وکیل کا کردار ادا کریں گے، اکشے اپنے اس کردار میں بھی کافی منفرد نظر آرہے ہیں۔
New day with a new look for a new film, let the mayhem begin!#JollyLLB2 it is! Judgement day 10th February, 2017!
تاہم اکشے کے جس روپ نے سب سے زیادہ حیران کیا وہ ہے ان کی آنے والی تامل فلم ’انتھیرن 2.0‘ میں ان کا خوفناک روپ ہے، اس فلم میں اکشے ایک سائنس دان کے کردار میں نظر آئیں گے جن کا خود پر کیا ہوا ایک تجربہ غلط ثابت ہوجاتا ہے۔
اس فلم میں اکشے ولن کا کردار ادا کریں گے۔
اس سے قبل اکشے کمار نے اپنی فلم ’جانے من‘ اور ’ایکشن ریپلے‘ میں بھی کافی مختلف اور دلچسپ روپ اپنائے۔
ان تصاویر کو دیکھ کر یقیناً آپ کے ذہن میں اکشے کی کھلاڑی ہونے کی شخصیت شاید ختم ہی ہوسکتی ہے۔
0 Comments: