Navigation Menu

جرمنی: شاپنگ سینٹر میں فائرنگ، 9 افراد ہلاک


برلن: جرمنی کے شہر میونخ کے ایک شاپنگ سینٹر میں فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
میونخ کے پولیس چیف ہوبرٹس اینڈرئی کے مطابق میونخ کے اولمپیا شاپنگ سینٹر میں حملہ کرنے والا 18 سالہ نوجوان ایرانی نژاد جرمن تھا، جس نے حملے کے بعد خودکشی کرلی۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق

  • میونخ کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ
  • 9 افراد ہلاک ہوئے
  • حملہ آور ایرانی نژاد جرمن شہری تھا
  • حملہ آور اکیلا تھا، جس نے بعدازاں خودکشی کرلی
  • متعدد زخمی افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں

اس سے قبل پولیس نے بتایا تھا کہ وہ حملہ آور کے 3 ساتھیوں کو تلاش کر رہے ہیں۔
تاہم بعدازاں حکام نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ حملہ آور اکیلا تھا، جس نے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ سے قبل ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں بھی فائرنگ کی۔
پولیس چیف ہوبرٹس اینڈرئی کے مطابق بچوں سمیت 16 افراد واقعے میں زخمی ہوئے، جن میں سے 3 کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔
دوسری جانب فائرنگ کے واقعے کے تقریباً 7 گھنٹے بعد پولیس نے شاپنگ سینٹرکو کلیئر قرار دیا۔
اس سے قبل میونخ پولیس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا تھا، 'شاپنگ سینٹر میں پولیس کا آپریشن جاری ہے'۔
پولیس نے ایک اور ٹوئیٹ میں کہا، 'خبردار ۔۔۔۔۔۔او ای زیڈ کے اطراف میں آنے سے گریز کریں، اپنے گھروں میں رہیں'۔
پولیس کا کہنا تھا کہ 'صورت حال ابھی قابو میں نہیں ہے اس لیے جائے وقوع اور عوامی مقامات پر جانے سے گریز کیا جائے'۔
پولیس کے مطابق حملہ میونخ کے شاپنگ سینٹر اور میٹرو اسٹیشن سمیت 3 مقامات پر ہوا ہے اور ان حملوں میں ایک سے زائد حملہ آور ملوث ہیں۔
جرمن پولیس کے خصوصی دستے سرچ آپریشن میں مصروف — فوٹو: اے ایف پی.
جرمن پولیس کے خصوصی دستے سرچ آپریشن میں مصروف — فوٹو: اے ایف پی.
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجود ایک اکاؤنٹ 'ورلڈ آن الرٹ' نے ٹوئٹ کیا ہے کہ جرمنی کے شاپنگ سینٹر میں ہونے والے حملے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں تاہم پولیس نے ان ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔
'ورلڈ آن الرٹ' کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حملے کی ویڈیو میں ایک حملہ آور کو شاپنگ سینٹر کی چھت پر شہریوں پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اسی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مزید ایک ویڈیو میں حملہ آور کو شاپنگ سینٹر کے باہر شہریوں پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
'ورلڈ آن الرٹ' کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق جرم پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور 2 یا اس سے زائد ہوسکتے ہیں، ہم نہیں جانتے کہ وہ کہا ہیں'۔
اسی اکاؤنٹ پر کی جانے والی ٹوئٹ کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے میونخ میں متعدد مقامات پر فائرنگ کی ہے جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، ان میں میونخ کے شاپنگ سینٹر کے علاوہ میٹرو اسٹیشن اور ایک نامعلوم مقام شامل ہے۔
واقعے کے بعد میونخ کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا جبکہ ریسکیو، پولیس وینز اور ایمبولنس کو جائے وقوعہ کی جانب جاتے دیکھا گیا ہے۔
میونخ میں حملوں کے بعد پولیس الرٹ ہے — فوٹو: اے ایف پی.
میونخ میں حملوں کے بعد پولیس الرٹ ہے — فوٹو: اے ایف پی.
خیال رہے کہ گذشتہ روز ایک نو عمر نے جرمنی کی مقامی ٹرین میں چاقو اور کلہاڑی کے وار سے 5 افراد کو زخمی کردیا تھا، مذکورہ حملہ آور کے حوالے سے دعویٰ کیا گی اہے کہ وہ ایک 'نو عمر پناہ گزین' تھا۔
واضح رہے کہ گذشتہ کچھ سالوں سے یورپ کے مختلف ممالک میں دہشت گردی کے حملوں میں اضافہ ہو ہے، گذشتہ ہفتے فرانس کے شہر نائس میں ایک شخص نے عوام کو ٹرک سے کچل دیا تھا، اس حملے میں 84 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

0 Comments:

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();

Follow @ FOASNEWS