بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش رواں سال دسمبر میں متوقع ہے تاہم اداکارہ میڈیا کی اس حوالے سے کی جانے والی رپورٹنگ پر خاصی ناراض ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور خان سے بار بار سوال کیا جارہا ہے کہ کیا وہ ماں بننے کی وجہ سے بولی وڈ سے کچھ عرصے کا وقفہ لیں گی تاہم اداکارہ کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: سیف نے کرینہ کے 'ماں' بننے کی تاریخ بتادی
کرینہ اپنی آنے والی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی شوٹنگ بھی اس ہی دوران کریں گی جس پر ان کا کہنا ہے کہ کسی اس بار پر تشویش کرنے کی ضرورت نہیں۔
کرینہ کا کہنا تھا کہ ’میں ماں بننے والی ہوں اور اس کے لیے وقفہ کیوں لوں؟ یہ بہت عام بات ہے، میڈیا کو ایسی رپورٹنگ کرنا بند کرنی چاہیے، میرے ساتھ الگ طرح سے برتاؤ کرنا بند کریں، کسی کو مسئلہ ہے تو میرے ساتھ کام نہ کرے، یہ کوئی قومی حادثہ نہیں ہے، ہم 2016 میں ہے 1800 کے دور میں نہیں، شاید اس وقت کے لوگ بھی ایسا برتاؤ نہیں کرتے ہوں گے جیسا آج کل میڈیا کرتا ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: کرینہ آج کی بہادر ماڈرن خاتون ہیں، انیل کپور
کرینہ کا مزید کہنا تھا کہ ’میں تھک چکی ہوں اس طرح کی خبروں سے، لوگوں کو اسے ایک پیغام کی طرح لینا چاہیے کے ماں بننا یا فیملی کا آپ کے کیرئیر سے کوئی تعلق نہیں‘۔
کرینہ کپور خان بہت جلد ہدایت کار ریہا کپور کی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی، اس کے علاوہ وہ 18 برانڈز کے اشتہارات کی شوٹنگ بھی جلد کریں گی۔
0 Comments: