اس بات کو ہوسکتا ہے بیشتر افراد جانتے ہو کہ نیوزی لینڈ کسی جادوئی مقام سے کم نہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہاں ایک عجوبہ بھی پایا جاتا ہے اور وہ دنیا کی سب سے ڈھلوان رہائشی گلی۔
بالڈون اسٹریٹ ڈونیڈن کے ساحلی شہر میں واقع ہے۔ اگر آپ یہاں چل رہے ہوں تو ہر 2.86 میٹر چلنے پر سطحِ سمندر سے آپ کی اونچائی میں ایک میٹر کا اضافہ ہوجاتا ہے۔
یہ گلی اتنی ڈھلوان ہے کہ کچھ گھر تک زمین کے اندر دھنسے ہوئے نظر آتے ہیں۔
اسے دنیا کی سب سے ڈھلوان گلی مانا جاتا ہے جس کا مقابلہ امریکا کی کینٹن ایونیو سے ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ زیادہ ڈھلوان ہے مگر یہ بالڈون جتنی لمبی نہیں اور نہ ہی یہاں گھروں کی تعداد زیادہ ہے۔
اس گلی کے آغاز پر اگر لیٹ کر رول کیا جائے تو آپ کسی سلائیڈ کی طرح نیچے جا پہنچیں گے۔
یہاں آنے والے سیاح اس گلی کے گھروں کو دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انسٹاگرام میں وہاں کی تصاویر کافی نظر آتی ہیں۔
0 Comments: