ممبئی: امریکی ٹی وی شو 'کوائنٹیکو' اور ہولی وڈ ڈیبیو فلم 'بے واچ' میں مصروف اداکارہ پریانکا چوپڑہ کے پاس اب بولی وڈ فلموں کے لیے وقت نہیں ہے۔
تاہم اداکارہ اس بات سے قطعی پریشان نہیں۔
ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق پریانکا کا کہنا تھا، 'بہت سے ایسے اداکار اور اداکارائیں بھی ہیں، جو 2 یا 3 سال تک فلمیں نہیں کرتے اور میرا نہیں خیال کہ اگر شائقین مجھے بولی وڈ فلموں میں نہیں دیکھیں گے تو وہ مجھے بھول جائیں گے، میں اس حوالے سے تحفظات کا شکار نہیں ہوں'۔
ان کا مزید کہنا تھا 'میرا نہیں خیال کہ مجھے صرف اسکرین پر نظر آنے کے لیے کوئی (ہندی) فلم کرنی چاہیے۔'
پریانکا نے کہا کہ ان کا شو کوائنٹیکو ہر ہفتے کو آتا ہے 'آپ سب مجھے اسکرین پر دیکھ سکتے ہیں بلکہ میری ہولی وڈ فلم بے واچ بھی اگلے سال موسم گرما میں ریلیز ہوجائے گی'۔
یہ بھی پڑھیں:پریانکا ایک ماہ میں 100 کروڑ روپے کمائیں گی
ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ان کی ہولی وڈ فلم 'بے واچ' کو ہندوستان میں بھی بڑے پیمانے پر ریلیز کیا جائے گا۔
پریانکا کا کہنا تھا، 'ہماری پوری ٹیم یہاں (ہندوستان) آئے گی۔ اب انٹرٹینمنٹ کا شعبہ بہت وسیع ہوچکا ہے اور میں چاہے دنیا میں کہیں بھی چلی جاؤں میں سب سے پہلے ایک ہندوستانی اداکارہ ہوں۔'
اس سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ فی الحال پریانکا کے ایجنڈے پر کوئی بولی وڈ فلم نہیں۔
مزید پڑھیں: پریانکا 'ایشیاء کی سب سے دلکش خاتون' قرار
اس حوالے سے ان کا کہنا تھا، اگر مجھے کوئی اچھا پراجیکٹ ملا اور میرے پاس وقت ہوا تو میں (ہندی) فلم کروں گی، میں اُس وقت تک فلمیں کروں گی، جب تک لوگ مجھے پسند کریں گے اور جب لوگ مجھے نہیں دیکھنا چاہیں گے تو مجھے معلوم ہوجائے گا'۔
پریانکا کی ہولی وڈ ڈیبیو فلم ’بے واچ‘ میں ان کے ہمراہ ہولی وڈ اداکار ڈیوین جانسن (دی راک) اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جو اگلے سال سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

0 Comments: