Navigation Menu

کرینہ اپنی بہن کرشمہ کے ساتھ فلم کرنے کی خواہشمند


ممبئی: بولی وڈ کے کپور خاندان سے تعلق رکھنے والی کرشمہ کپور اور کرینہ کپور بہن ہونے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کو بہترین دوست بھی مانتی ہیں تاہم آج تک دونوں نے ایک ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کیا۔
کرشمہ کپور جنہوں نے بولی وڈ کی کئی کامیاب فلموں ’ہیرو نمبر 1‘، ’دل تو پاگل ہے‘ اور ’راجا ہندوستانی‘ وغیرہ میں کام کیا ہے، آخری مرتبہ 2013 کی فلم ’ڈینجرس عشق‘ میں نظر آئی تھیں۔
انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق جب کرشمہ کی بہن کرینہ سے سوال کیا گیا ہے کہ کیا وہ اور کرشمہ ایک ساتھ کام کریں گی تو کرینہ کا کہنا تھا کہ ’میری ہمیشہ سے خواہش ہے کہ میں کرشمہ کے ساتھ کام کروں، ابھی ایسا کوئی پلان تیار نہیں لیکن میں ان کے ساتھ کام ضرور کرنا چاہوں گی‘۔
مزید پڑھیں: کرینہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع
کرینہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتیں کہ کرشمہ اسکرین پر واپسی کب اختیار کریں گی۔
انہوں نے کہا ’اس وقت میں نہیں جانتی کہ کرشمہ کا اسکرین پر واپسی کے حوالے سے کیا ارادہ ہے، کرشمہ کے بچے کافی چھوٹے ہیں تو مجھے نہیں لگتا کہ وہ ابھی کام کرنے کے بارے میں سوچیں گی، ان کی سوچ کافی مختلف ہے‘۔
تاہم کرینہ نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ اگر انہیں کوئی اچھا اسکرپٹ ملا تو وہ اور کرشمہ ایک ساتھ ضرور کام کریں گی۔
واضح رہے کہ کرینہ کپور اس وقت ہدایت کار ریہا کپور کی فلم ‘ویرے دی ویڈنگ‘ کی شوٹنگ کا آغاز کرنے جارہی ہیں جس میں ان کے ہمراہ سونم کپور اہم کردار کرتی نظر آئیں گی۔

0 Comments:

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();

Follow @ FOASNEWS