ممبئی: بولی وڈ کی کامیاب فلم ’دیوداس‘ کو 14 سال مکمل ہوگئے ہیں جس کے بعد اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی خوبصورت اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے نوجوان اداکار ورن دھون کے ہمراہ ایک ڈب میش ویڈیو تیار کی۔
بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق ورن دھون حال ہی میں اپنی آنے والی فلم ’ڈھشوم‘ کی تشہیر کے لیے مادھوری کے ڈانس شو کا حصہ بنے۔
اس دوران دونوں اداکاروں نے مل کر یہ ویڈیو تیار کی جس میں ورن اور مادھوری، شاہ رخ خان کا کامیاب ڈائیلاگ ’بابو جی نے کہا گھر چھوڑ دو‘ بولتے نظر آئے۔
واضح رہے کہ فلم ’دیوداس‘ میں شاہ رخ خان نے ’دیوداس‘، مادھوری ڈکشٹ نے ’چندرمکھی‘ اور ایشوریا رائے بچن نے ’پارو‘ کا کردار ادا کیا تھا۔
اس ویڈیو کو مادھوری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شئیر کیا جس کے بعد اسے مداحوں نے خوب پسند کیا، تاہم جو بات توجہ کا مرکز بنی وہ تھی شاہ رخ خان کی اس ویڈیو پر کی گئی ٹویٹ۔
اب ظاہر ہے اصل دیوداس کا ڈائیلاگ بولا جائے اور وہ خاموش رہیں ایسا تو ہو نہیں سکتا۔
شاہ رخ نے اپنی ٹویٹ میں مادھوری کو چندرو کے نام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا ’چندرو یہ دھون داس ہے دیوداس نہیں، دوسری بات یہ پیتا نہیں ہے، صحت کا خیال رکھتا ہے اور تمہاری آواز کو کیا ہوا چندرو۔‘
Chandru this is DhawanDas not DevDas! 2nd he doesn’t drink, 2 health conscious. & wot happened to ur voice Chandru.
فلم ’دیوداس‘ 2002 کی کامیاب فلم مانی جاتی ہے جس کی ہدایات سنجے لیلا بھنسالی نے دی تھیں۔





0 Comments: