Navigation Menu

وسیم کا انگلینڈ کے خلاف پاکستانی بیٹنگ پر عدم اعتماد


میلبورن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ وہ دورہ انگلینڈ میں پاکستان کی باؤلنگ کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں تاہم بیٹنگ کا شعبہ باعث تشویش ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کو ایک انٹرویو میں وسیم اکرم کا ماننا ہے کہ پاکستانی بیٹنگ انگلینڈ کے باؤلرز کی متوقع سونگ باؤلنگ کے خلاف مشکلات کا شکار ہوگی۔
پاکستان ٹیم نے دورہ انگلینڈ کے باقاعدہ آغاز سے قبل ٹور میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جہاں اظہرعلی، یونس خان اور اسد شفیق نے بہترین بلے بازی جبکہ محمد عامر، یاسر شاہ اور دیگر باؤلرز نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ 'کوئی بھی بلے باز جو بیک فٹ تیکنیک یا جو نہ آگے اور نہ پیچھے جا سکے وہ ان کنڈیشنز میں ایسے باؤلرز کے خلاف پریشانی میں ہوں گے'۔
سابق کپتان نے پاکستانی باؤلرز پر زور دیا کہ وہ اپنی لائن اور لینتھ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے انگلش بلے بازوں بالخصوص ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کرنے والے گیری بیلنس کو دباؤ میں رکھیں۔
سابق عظیم باؤلر نے کہا کہ 'مجھے توقع ہے کہ پاکستانی باؤلر اپنی گیندوں ان (گیری بیلنس) سے دور کریں گے اور انھیں ایکسٹرا کور کی جانب ڈرائیو کے لیے مجبورکریں گے'۔
پاکستان ٹیم میں محمد عامر، وہاب ریاض اور یاسر شاہ نمایاں باؤلرز ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ 'مجھے پوری امید ہے کہ پاکستان نے اپنی تیاری مکمل کی ہوگی کیونکہ انگلینڈ میں نئی گیند کا سامنا کرنا مشکل ہوتا ہے'۔
پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے سمرسیٹ اور سسکس کے خلاف ٹور میچوں میں پے درپے سنچریاں بنائی تھیں جبکہ یونس خان نے سمر سیٹ کے خلاف سنچری اور سسکس کے خلاف نصف سنچری بنائی تھی اسی طرح اسد شفیق اور کپتان مصباح نے بھی نصف سنچریاں بنا کر اپنی بہترین فارم کا مظاہرہ کیا تھا۔

0 Comments:

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();

Follow @ FOASNEWS