Navigation Menu

فیس بک میں اب نیا کیمرہ متعارف


اگر تو آپ انسٹاگرام کو پسند کرتے ہیں تو پھر آپ کو فیس بک میں آنے والی یہ تبدیلی ضرور پسند آئے گی جو آپ کی ہر تصویر کو مصورانہ انداز میں بدل دے گی۔
جی ہاں فیس بک نے اپنے ایک نئے کیمرے فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے جو تصاویر اور لائیو ویڈیو کو کسی مصور کے فن کے کمال میں بدل دیتا ہے۔
پہلی نظر میں وہ تصاویر بہترین نظر آتی ہیں حالانکہ وہ کافی حد تک پریزما جیسی ایڈیٹنگ ایپ سے ملتی جلتی ہیں۔
مگر فیس بک نے اس فیچر کے پیچھے اپنی سب سے خاص آرٹی فیشل ٹیکنالوجی کو استعمال کیا ہے۔
فیس بک کی جانب سے اس فیچر کی آزمائش آئرلینڈ میں کررہی ہے مگر اسے بہت جلد دنیا بھر میں اسٹائل ٹرانسفر کے نام سے متعارف کرایا جائے گا۔
یہ فیس بک ایپ کا حصہ بننے والا فیچر ہے جو آپ کو اسٹائلش فلٹرز تصاویر میں ایڈ کرنے کا موقع دے گا۔
جو چیز اسٹائل ٹرانسفر کو ایسی دیگر ایڈیٹنگ ایپس سے الگ کرے گی وہ یہ ہے کہ اس میں کیمرے کو رئیل ٹائم میں استعمال کیا جاسکے گا یعنی لائیو۔
فیس بک کے مطابق یہ فلٹر سلیفیز میں خودکار طور پر ایڈ ہوجائیں گے جس سے صارفین کو اے آئی ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کا موقع مل سکے گا۔
فیس بک کو یہ بھی توقع ہے کہ اس طرح اسے کسی نئے ذریعے سے اسنیپ چیٹ کو ہرانے میں مدد مل سکے گی۔

0 Comments:

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();

Follow @ FOASNEWS