Navigation Menu

تین صدیاں دیکھنے والی خاتون کی طویل العمری کا راز


دنیا کی معمر ترین شخصیت رواں ماہ 117 سال کی ہورہی ہیں اور اس موقع پر انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی لمبی عمر کے راز کا انکشاف کیا ہے۔
116 سالہ ایما مورانو کا تعلق اٹلی سے ہے اور ان کی پیدائش 1899 میں ہوئی جبکہ وہ 29 نومبر کو 117 سال کی ہوجائیں گی۔
تین صدیوں کا سورج دیکھنے والی اس خاتون کو دنیا کی معمر ترین شخصیت کا خطاب رواں سال مئی میں اس وقت ملا جب ان سے معمر ایک خاتون سوزانہ جونز کا انتقال ہوا۔
اے ایف پی کو انٹرویو دیتے ہوئے مورانو نے انکشاف کیا کہ وہ عام طور پر کیا کھاتی ہیں۔
ان کے بقول ' میں روزانہ دو انڈے کھاتی ہوں اور بس، ہاں مجھے کوکیز بھی پسند ہیں'۔
مگر انڈے نہیں طویل العمری کا راز اس کو کچی حالت میں کھانے میں چھپا ہے جیسا وہ خود بتاتی ہیں کہ وہ دہائیوں سے کچے انڈے کھارہی ہیں جس کی وجہ ایک ڈاکٹر کی جانب سے اینیمیا کے مرض میں بہتری لانے کے لیے انڈوں کے استعمال کا مشورہ تھا۔
معمر ترین خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی طویل زندگی کا ایک راز کسی کی بالادستی نہ ہونا ہے کیونکہ وہ 1930 کی دہائی کے بعد سے تنہا زندگی گزار رہی ہیں اور ان کی شادی طلاق پر ختم ہوگئی تھی۔
ان کے ڈاکٹر کارلو بوا نے بتایا کہ ان کی طویل العمری نہیں بلکہ ان کی مزاحمت دنگ کردینے والی ہے ' وہ ہر بیماری سے صحت یاب ہوجاتی ہیں، جب وہ صحت مند ہوتی ہیں تو واقعی صحت مند ہوتی ہیں'۔

0 Comments:

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();

Follow @ FOASNEWS