Navigation Menu

گاڑی کی روشنی تیز رکھنے والوں کیلئے انوکھی سزا


اگر آپ رات کے وقت گاڑی چلا رہے ہوں تو آپ کو سامنے سے آنے والی گاڑی کی تیز روشنی سے زیادہ کوئی چیز تنگ نہیں کرتی یہاں تک کہ چند لمحوں کے لیے تو آپ خود کو اندھا ہی محسوس کرنے لگتے ہیں۔
لوگوں کی اسی پریشانی کا اعتراف کرتے ہوئے چین میں پولیس نے گاڑی کی روشنی تیز رکھنے والوں کو، ان کی اپنی ہی گاڑی کی ہیڈ لائٹس کی تیز روشنی کے سامنے ایک منٹ تک بٹھائے جانے کی انوکھی سزا دینے کا آغاز کیا ہے، تاکہ انہیں اپنی غلطی کا احساس ہو۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم نومبر کو چین کے شہر شینزین کی پولیس نے، چین میں سماجی رابطے کی مشہور ترین ویب سائٹ ’ویبو‘ کے ذریعے گاڑی کی روشنی تیز رکھنے والے ڈرائیورز کو خبردار کیا کہ ’جو کوئی غیر قانونی طور پر گاڑی کی لائٹس تیز رکھتا ہوا پکڑا گیا، اسے 300 یوآن (44 ڈالر) جرمانے، لائسنس پر پوائنٹس کم کیے جانے اور ہیڈ لائٹس کے صحیح استعمال کے قواعد و ضوابط پڑھنے کی سزا دی جائے گی۔‘
لیکن جس چیز نے واقعی لوگوں کی توجہ حاصل کی وہ ایسے افراد کے لیے، خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی کرسی پر بیٹھ کر اپنی گاڑی کی ہیڈ لائٹس کی تیز روشنی کو ایک منٹ تک دیکھنے کی نئی اور غیر روایتی سزا کا متعارف کرایا جانا تھا۔
— فوٹو: بشکریہ ویبو
— فوٹو: بشکریہ ویبو
دلچسپ بات یہ ہے کہ شینزین کی پولیس نے 2014 میں بھی اس سزا کا آغاز کیا تھا لیکن اس وقت اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، تاہم اس بار بڑی تعداد میں ویبو صارفین نے اس سزا کی حمایت کی۔
چند لوگوں نے تو یہ تک کہا اس سزا پر پورے ملک میں عملدرآمد کرایا جانا چاہیے، تاہم چند نے اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور صحت کے منافی بھی قرار دیا۔
واضح رہے کہ چین میں شینزین کی پولیس اس طرح کے انوکھے اور غیر معمولی اقدامات کے لیے مشہور ہے۔

0 Comments:

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();

Follow @ FOASNEWS