Navigation Menu

بھارت : خواتین کے موبائل نمبروں کی فروخت کا انکشاف


بھارت میں نوجوان لڑکیوں کے تحفظ کے حوالے سے ایک اور مسئلہ ابھر کر سامنے آیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش (یو پی) میں  موبائل ری چارج یا بیلنس ڈالنے والی دکانیں لڑکیوں کے موبائل فون نمبروں کو فروخت کررہی ہیں۔
مقامی پولیس کے مطابق ان نمبروں کی قیمت لڑکیوں کی 'شکل و صورت' کے مطابق 50 سے 500 انڈین روپے تک ہوتی ہے اور انہیں خریدنے والے لڑکے ان خواتین کو فون اور دیگر غیر اخلاقی تصاویر بھیج کر تنگ کرتے ہیں۔
یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب یو پی کے وزیراعلیٰ نے خواتین کی جانب سے غیر اخلاقی کالوں کی شکایت ملنے پر پولیس ہیلپ لائن قائم کی اور پھر کارروائی شروع ہوئی۔
خواتین کی جانب سے فون کالز کے ذریعے ہراساں کی جانے والی شکایات کی گئیں۔
پولیس نے جن نوجوانوں کو حراست میں لیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ اسے 'بے ضرر تفریح' سمجھتے ہیں جس میں ان کی مدد موبائل ری چارج کرنے والے دکاندار کرتے ہیں۔
بھارت میں بھی پاکستان کی طرح جگہ جگہ موبائل بیلنس ری چارج کرنے والی دکانیںہیں اور اب یہ خواتین کے لیے خطرہ بن کر سامنے آئی ہیں۔
تاہم اب تک پولیس نے جن نوجوانوں کو حراست میں لیا ان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرسکی کیونکہ ریاستی قوانین میں فون پر ہراساں کرنا جرم تصور نہیں کیا جاتا۔
پولیس حکام تو دعویٰ ہے کہ اگر ان تمام شکایات پر کارروائی کی گئی تو جیلوں میں ملزمان کو رکھنے کے لیے جگہ بھی نہیں بچے گی۔
خیال رہے کہ بھارت میں خواتین کے حوالے سے جرائم میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں جبکہ ریپ سمیت تشدد کے واقعات میں کئی برسوں کے دوران بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

0 Comments:

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();

Follow @ FOASNEWS