Navigation Menu

سنی لیون کا شوٹنگ کے دوران راجنیش کو زور دار تھپڑ


ممبئی: بولی ووڈ اداکارہ سنی لیون آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ''بے ایمان لو'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک منظر کی فلمبندی کیلئے اداکارہ کو ساتھی اداکار کے چہرے پر زناٹے دار تھپڑ رسید کرنا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ کو ہدایتکار کی جانب سے منظر میں حقیقت کا عکس دکھانے کیلئے کہا گیا جس پر اداکارہ نے پوری پانچ مرتبہ راجنیش کے چہرے پر زبردست تھپڑ رسید کیے۔ پانچویں مرتبہ تھپڑ رسید کر دینے پر اداکارہ ساتھی اداکار اور فلمساز مطمئن ہو ئے۔ اداکارہ کے زناٹے دار تھپڑ کی بنا پر راجنیش کی ناک پر زبردست چوٹ آئی تاہم ان کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ فلم کی ڈیمانڈ تھی لہٰذا انھیں برا نہیں لگا۔ تاہم اداکارہ اپنے تھپڑوں کی وجہ سے بے حد پشیمان ہوئیں اور بار بار اداکار سے معذرت کرتی رہیں۔

0 Comments:

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();

Follow @ FOASNEWS