Navigation Menu

ماڈل کیٹی مے 34 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں


لاس اینجلس: معروف پلے بوائے ماڈل کیٹی مے جمعرات کے روز 34 برس کی عمر میں فالج کے اچانک حملے سے انتقال کر گئیں۔ اطلاعات کے مطابق ان پر یکم فروری کے روز فالج کا حملہ ہوا اور سنیپ چیٹ کوئین تین دن تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد 4 فروری کے روز وفات پا گئیں۔ ماڈل کی بہنوں نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ وہ بالکل تندرست تھیں یکم فروری کے روز انھیں اچانک گلے میں درد کی شکایت ہوئی جس پر انھیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد از انھیں لاس اینجلس لایا گیا تاہم فالج کے یکے بعد دیگرے متعدد حملوں کے باعث ان کی حالت بگڑتی چلی گئی اور آخر کار مے زندگی کی بازی ہار گئیں۔ ماڈل کی جانب سے انسٹاگرام پر آخری پوسٹ یکم فرویری کے روز ہی پوسٹ کی گئی تھی جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ ان کے پرستاروں کی جانب سے سماجی روابط کی سائٹس پر انھیں خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ان کی ناگہانی موت پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا

0 Comments:

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();

Follow @ FOASNEWS