Navigation Menu

جیکولین کو ’ولن‘ بننے کی خواہش


سری لنکا سے تعلق رکھنے والی بولی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز ان چند اداکاراوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے بہت کم عرصے میں بولی وڈ میں اپنی جگہ بنالی، ایک کے بعد ایک رومانوی فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ اب اپنے کیریئر میں کچھ نیا کرنا چاہتی ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 31 سالہ اداکارہ اب اپنی دیگر فلموں میں رومانوی کردار کے بجائے ولن کا کردار کرنا چاہتی ہیں۔
جیکولین کا کہنا تھا ’میں فلم میں ولن کا مرکزی کردار کرنا چاہتی ہوں، اس سال کی فلموں میں بھی میرے تمام کردار رومانوی رہے‘۔
جیکولین فرنینڈز نے بولی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز 2009 کی فلم ’الہ دین‘ سے کیا، اداکارہ کی بولی وڈ میں پہلی کامیاب فلم 2011 کی ’مرڈر 2‘ تھی۔
انہوں نے ’ہاؤس فل‘، ’ریس‘، ’کک‘ اور ’ڈھشوم‘ جیسی کامیاب فلموں میں بھی کام کیا۔
جیکولین اس وقت اپنی فلم ’اے فلائنگ جٹ‘ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ اداکار ٹائیگر شروف کام کرتے نظر آئیں گے۔
یہ فلم ایک سپر ہیرو کی کہانی پر مبنی ہے۔
جیکولین کا فلم میں اپنے ساتھی اداکار ٹائیگر شروف کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ شوٹنگ کے دوران کافی مدد کرتے ہیں اور ایک پروفیشنل اداکار ہیں۔
ریمو ڈی سوزا کی ہدایات میں بننے والی فلم رواں ماہ 25 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

0 Comments:

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();

Follow @ FOASNEWS