Navigation Menu

انسٹا گرام نے اسنیپ چیٹ کے مزید فیچرز چرالیے


رواں ماہ کے آغاز میں انسٹاگرام نے اسنیپ چیٹ کے مقابلے پر اسٹوریز کا فیچر متعارف کرایا تھا جس کے ذریعے صارفین اپنے فالورز کے لیے عارضی ویڈیوز شیئر کرسکتے ہیں۔
اب فیس بک کی زیرملکیت اس فوٹو شیئرنگ ایپ نے اسٹوریز میں مزید فیچرز پیش کیے ہیں جو اسنیپ چیٹ میں بھی دستیاب ہیں۔
اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین اب ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئےاسے زوم بھی کرسکتے ہیں۔
انسٹاگرام کے مطابق اسٹوریز کے فیچرز میں مزید بہتری کی گئی ہے اور اب ریکارڈنگ کے دوران ویڈیو میں زومنگ بھی کی جاسکتی ہے، جس کے لیے ویڈیو ریکارڈ بٹن کو دبا کر رکھتے ہوئے انگلی کو اسکرین پر سلائیڈ کرنا ہوگا۔
صارفین کیمرہ موڈ کو بھی ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران بدل سکتے ہیں۔
اس فیچر کے تحت صارفین 10 سیکنڈ کی ویڈیوز بنا کر 24 گھنٹے کے لیے اپنی پروفائل میں فالورز کے لیے رکھ سکتے ہیں۔
اسی طرح ویڈیوز میں فلٹرز کے استعمال کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹ لکھنے اور ڈوڈل وغیرہ کا استعمال بھی ہوسکتا ہے۔
انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ یہ فیچر ان افراد کے لیے ہے جو بہت زیادہ تصاویر پوسٹ کرنے پر فکرمند ہوتے ہیں۔
صارفین ان اسٹوریز والی ویڈیوز کو فون میں محفوظ یا انسٹاگرام فیڈ پر بھی پوسٹ کرسکتے ہیں۔

0 Comments:

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();

Follow @ FOASNEWS