Navigation Menu

دہشتگردی کے خلاف پاکستان،چین، افغانستان اور تاجکستان کا نیا اتحاد


اسلام آباد: پاکستان، چین، افغانستان اور تاجکستان نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے نیا چار فریقی اتحاد قائم کرلیا اور اس بات کا باضابطہ اعلان چین میں کیا گیا۔
چین کےشہر ارومچی میں ان چاروں ممالک سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ فوجی کمانڈرز نے چار فریقی کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن میکنزم (کیو سی سی ایم) کہلانے والے اس نئے اتحاد کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ 3 اگست 2016 کو چین کے صوبے سنکیانگ کے شہر ارومچی میں انسداد دہشتگردی کیلئے قائم کیو سی سی ایم کا افتتاحی اجلاس ہوا جس میں پاکستان، چین، افغانستان اور تاجکستان کی اعلیٰ فوجی قیادت نے شرکت کی۔
اجلاس میں افغان نیشنل آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف قدم شاہ شمیم، محکمہ سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف جنرل فانگ فینگوہی، پاک فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور تاجکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف اور فرسٹ نائب وزیر دفاع میجر جنرل ای اے کوبڈزوڈا شریک ہوئے۔

0 Comments:

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();

Follow @ FOASNEWS