Navigation Menu

واٹس ایپ میں ایک اور کارآمد فیچر متعارف


واٹس ایپ نے خاموشی سے ایک فیچر اپنے صارفین کے لیے متعارف کرادیا ہے جو خاص طور پر گروپ چیٹس کے لیے بہت زیادہ کارآمد ہے۔
جی ہاں واٹس ایپ نے صارفین کے لیے پیغامات کا حوالہ دینا (quote messages) کی سہولت متعارف کرا دی ہے جس کے ذریعے ان پیغامات کے جوابات سمجھنا آسان ہوجاتا ہے۔
یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں طرح کی ڈیوائسز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے فراہم کردیا گیا ہے اور اگر آپ کو ابھی دستیاب نہیں تو ایک یا دو دن میں آپ بھی اسے استعمال کرسکیں گے۔
مختلف رپورٹس کے مطابق یہ فیچر دنیا بھر میں لوگوں کی ڈیوائسز پر دستیاب ہونے لگا ہے تاہم اکثر افراد کو اس کے بارے میں علم ہی نہیں۔
اس کی وجہ اسے استعمال کرنے کا مشکل طریقہ ہے۔
اس فیچر کو تلاش کرنے کے لیے آپ کسی ایسے میسج جس کا جواب دینا چاہتے ہو، کچھ دیر تک دبا کر رکھیں تو آپ کے سامنے ایکشن ببل/ بار پوپ اپس کی شکل میں ونڈو آجائے گی۔
یعنی اسٹار، ٹریش، کاپی اور فارورڈ کے آپشنز جن میں ایک نیا آپشن بھی نظر آرہا ہوگا جو ایک ایسے ایرو کی طرح ہوگا جو عام طور پر ریپلائی کے لیے ہوتا ہے۔
اس پر کلک کریں اور جس میسج کو دبا کر آپ نے یہ آپشن منتخب کیا ہوگا وہ آپ کے ریپلائی کے اوپر دوسروں کے سامنے آجائے گا، جیسا آپ نیچے تصویر میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔
اگر آپ کے پاس یہ فیچر ابھی کام نہیں کررہا تو اپنی ایپ کو ری انسٹال کرلیں یا ایک، دو دن بعد دوبارہ چیک کریں، وہ کام کرنے لگے گا۔


فوٹو بشکریہ انگیجیٹ ڈاٹ کام
فوٹو بشکریہ انگیجیٹ ڈاٹ کام

0 Comments:

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();

Follow @ FOASNEWS