Navigation Menu

’اپنی عمر چھپانے میں کوئی شرم نہیں‘


ویسے تو بولی وڈ اداکارائیں اپنی عمر بتانے سے ذرا گریز ہی کرتی ہیں لیکن فیشن آئیکون سونم کپور کا کہنا ہے کہ انہیں سب کے سامنے اپنی عمر بتانے میں کوئی شرم نہیں۔
سونم کپور کا کہنا تھا ’میں 31 سال کی ہوگئی ہوں اور مجھے لوگوں کو اپنی عمر بتانے میں کسی قسم کی شرم نہیں آتی‘۔
واضح رہے کہ سونم کپور کی آخری ریلیز فلم ‘نیرجا‘ کو شائقین کی بے حد داد وصول ہوئی تھی اور بولی وڈ میں ان کا گزشتہ سال کافی اچھا گزرا، اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا ’میرا ہرسال ہی کافی زبردست گزرتا ہے اور اب اس میں مزید بہتری آتی جارہی ہے، میں نے کبھی کسی وقت کو اچھا برا نہیں کہا، میں اُس وقت کو جینا زیادہ بہتر سمجھتی ہوں‘۔
مزید پڑھیں: سونم کپور پاکستان آنے کی خواہشمند
سونم کا سالگرہ کا دن کافی مصروف گزرا کیوں کہ وہ اس دوران کام ہی کرتی رہیں، ان کا کہنا تھا ’اپنی سالگرہ یا نئے سال پر کام کرنا میرے لیے برکت کی بات ہے‘۔
سونم نے اپنے مداحوں کے لیے ایک پیغام بھی دیا جس میں ان کا کہنا تھا ’ہمیشہ میرا ساتھ دینے کا شکریہ، مجھے امید ہے لوگوں کو میرا کام پسند آرہا ہوگا‘۔
یہ بھی پڑھیں: سونم کپور پر 'اسٹائلش' ہونے کا الزام
واضح رہے کہ سونم کپور اپنی بہن ریہیا کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں کرینہ کپور خان مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، سونم نے اپنی فلموں کے حوالے سے زیادہ کچھ تو نہیں بتایا تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد ایک فلم کا اعلان کریں گی۔
سونم کپور نے بولی وڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز 2007 کی فلم ’سانوریا‘ سے کیا تھا جس کی ہدایتکاری سنجے لیلا بھنسالی نے دی تھی، اس فلم میں سونم کے ہمراہ رنبیر کپور نے بھی ڈیبیو کیا تھا، فلم ’سانوریا‘ باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوئی تھی۔
سونم نے اپنے کیرئیر میں کئی فلموں میں کام کیا ہے جن میں ’خوبصورت‘، ’پریم رتن دھن پایو‘، ’ڈولی کی ڈولی‘ اور ’رانجھنا‘ شامل ہیں۔

0 Comments:

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();

Follow @ FOASNEWS